نیرنگ خیال
لائبریرین
میں تو خدا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو
ہر لمحہ لا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو
مجھ کو بقائے عیش ِ توہم نہیں قبول
میں تو فنا کے ساتھ ہو تم کس کے ساتھ ہو
میں ہوں بھی یا نہیں ہوں، عجب ہے مرا عذاب
ہر لمحہ یا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو
میں ہوں غبار جادہ بود و نبود کا
یعنی ہوا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو
تم بھی تو آج مجھ سے کرو کچھ سخن کہ میں
نفی ِ انا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو
موسم مرا کوئی بھی نہیں اس زمین میں
آب و ہوا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو
نوٹ: میں نے تلاش کیا پر مجھے محفل میں یہ نہیں ملی۔ اسی لیئے پوسٹ کر دی۔ مزید یہ کہ جہاں سے میں نے کاپی کی ہے۔ وہاں پر شاعر کا نام نہیں لکھا ہوا۔ پر مجھے یاد پڑتا ہے کہ یہ جون ایلیاء کی ہے۔ اگر اس ضمن میں تصحیح کی ضرورت ہو تو نشاندہی پر ممنون رہوں گا۔