تعارف میں جانثار ہوں ، جان نثار کرتا ہوں

السلام علیکم ۔ میرا نام جانثار اختر ہے ۔ میرا تعلق میرپورآزادکشمیر سے ہے ۔
اپنے بارے میں مزید کیا کہوں ۔ اپنی تعریف کر نہیں سکتا کہ دو جملوں بعد جو لکھا جائے گا ، جھوٹ ہوگا ۔ اور بد تعریفی کرنا نہیں چاہتا ، کہ کہیں آپ اس کو سچ ہی نہ سمجھ لیں ۔
اس فورم کا بہت شہرہ سنا تھا ، سو کھنچا کھنچا چلا آیا ۔ اور جیسا سنا تھا ، اس سے بڑھ کر پایا ۔
 
شمشاد جی آپ کی خوش آمدید کا شکریہ ۔ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ یہاں کے منتظم اعلی ہیں ۔ آپ کے اوتار کی ( بظاہر) ایک آنکھ ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ سب کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں ۔
مقدس جی آپ یو کے سے ہیں ، اور جس انداز سے آپ نے بھائی کہہ کر ویلکم کیا ہے اس سے لگتا ہے کہ آپ خاتون ہیں ۔ ا سلیے میں دھڑلے سے آپ کو شکریہ بہن جی کہہ سکتا ہوں ۔
محمد صابر جی آپ کا بھی شکریہ ۔
اور محمد وارث صاحب آپ بھی منتظم اعلی نکلے ۔ آپ نے خوش آمدید کہا۔ بہت شکریہ ۔
امید ہے کہ آپ لوگوں سے بہت کچھ سیکھنے اور جاننے کا موقعہ ملے گا ۔
 

ساجد

محفلین
جانثار اختر صاحب ، اردو محفل پہ خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید واثق ہے کہ آپ محفل کا اثاثہ ثابت ہوں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید جانثار اختر، یہ آپ کا اصل نام ہے یا یہاں جانثار اختر نامی مشہور شاعر کا نام اختیار کر لیا ہے؟
 
خوش آمدید جانثار اختر، یہ آپ کا اصل نام ہے یا یہاں جانثار اختر نامی مشہور شاعر کا نام اختیار کر لیا ہے؟

محترم الف عین جی! آپ کے دونوں استفسارات کا جواب نفی میں ہے ۔
یہ سو فیصد میرا اصل نام نہیں ہے ۔ یعنی میرے برتھ سرٹیفیکیٹ پر ہوبہو یہ نام نہیں لکھا ہوا۔ اور نہ ہی مشہور ہندوستانی شاعر جان نثار اختر کے نام پر رکھ گیا ہے ۔ بلکہ یہ نام رکھنے کی بدولت جان نثار اختر سے تعارف ہوا ۔ان کے خانوادے میں جاوید اختر اور فرحان اختر زیادہ معروف ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد جی آپ کی خوش آمدید کا شکریہ ۔ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ یہاں کے منتظم اعلی ہیں ۔ آپ کے اوتار کی ( بظاہر) ایک آنکھ ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ سب کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں ۔

جانثار اختر صاحب آنکھیں تو دو ہی ہیں، بس اس کی دوسری آنکھ دیکھنے کے لیے آپ کو دوسری طرف جانا پڑے گا۔
 
Top