Aasim Shams Aasim
معطل
اس سائٹ سے ہمیشہ کے لیے ’سائن آف‘ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ میں اپنا اکائونٹ ختم کرنا چاہتا ہوں اس لیے پوچھا۔
بہت مہربانی ہو گی اگر کوئی صاحب واضح کر دیں۔ شکریہ
بہت مہربانی ہو گی اگر کوئی صاحب واضح کر دیں۔ شکریہ
کبھی بھی سائن اِن نہ کرنا۔اس سائٹ سے ہمیشہ کے لیے ’سائن آف‘ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
اکاؤنٹ ختم نہیں کیا جا سکتا، البتہ معطل کیا جا سکتا ہے۔ اس صورت میں آپ کے تمام موجودہ مراسلے جوں کے توں موجود رہیں گے، البتہ آپ لاگ ان ہونا چاہیں تو ممکن نہ ہوگا۔ نیز یہ کہ نام کے نیچے جہاں "محفلین" لکھا نظر آ رہا ہے وہ "معطل" سے بدل جائے گا۔ یہاں سے جانے والوں کے تمام مواد حذف کر کے ان کا ماضی کھرچ کر نہ پھینکنے کا سبب یہ ہے کہ اس طرح کئی لڑیاں متاثر ہوتی ہیں جن میں دوسروں کا مراسلہ سیاق و سباق سے باہر ہو جاتا ہے، نیز یہ کہ ان کی شروع کردہ لڑیوں میں ارسال کیے گئے دوسروں کے سارے مواد بھی حذف ہو جاتے ہیں جو کہ زیادتی ہے۔میں اپنا اکائونٹ ختم کرنا چاہتا ہوں اس لیے پوچھا۔
روز یاد "کرتا" ہوں, نہیں ہو گا.۔؟؟روز یاد رکھتا ہوں --- کہ تجھ کو بھولنا ہے مجھے
آپ کو کیا لگتا ہے, جس نے چھوڑ کر جانا ہو, وہ بتا کر جاتا ہے؟آپ محفل چھوڑنا چاہتے ہیں؟؟ یہاں تو ہم اپنا مراسلہ بھی خذف نہیں کر سکتے۔ مشکل ہے کہ اکاؤنٹ خذف ہو۔ ایک کام ہو سکتا ہے کہ کوئی محفلین اگر چھوڑنا چاہیں تو ادھر وصیت کر دیں کہ منتظمین ان کا اکاؤنٹ خذف کر دیں۔
نہیں بھائی صاحب!! ہمیں ایسا نہیں لگتا ہے۔لیکن صاحب لڑی بھائی بتا کر جانا چاہ رہے تھے تو ان کو ایک مشورہ دیا تھا بس۔آپ کو کیا لگتا ہے, جس نے چھوڑ کر جانا ہو, وہ بتا کر جاتا ہے؟