تعارف میں حمزہ

رضوان

محفلین
خوش آمدید بیٹا جیتے رہو
آپ شاید اس فورم کے سب سے کم عمر رکن ہو مبارک ہو۔ اب بچوں کا صفحہ لازم ہو گیا نبیل بھائی
 
نبیل

تکنیکی معاون
رضوان نے کہا:
خوش آمدید بیٹا جیتے رہو
آپ شاید اس فورم کے سب سے کم عمر رکن ہو مبارک ہو۔ اب بچوں کا صفحہ لازم ہو گیا نبیل بھائی

یہ بہت اچھی تجویز ہے۔ میں دیکھوں گا اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔ حمزہ اور ان کی والدہ محترمہ اگر سلسلے میں کوئی تجاویز دینا چاہیں تو بہت اچھا ہوگا۔ :p
 
الف عین

لائبریرین
چلو سب لوگ تالیاں بجاؤ۔ ننھے منے حمزہ کے لئے۔
مگر بیٹے تم کو یہاں لکھنے میں جو مدد کر رہا/رہی ہے، ان کو بھی کہو کہ وہ بھی یہاں شامل ہو جائیں۔
 
شعیب صفدر

محفلین
حمزہ خوش آمدید
ساتھ میں مجھے خوشی ہوئی کی اس عمر میں آپ نے اردو ٹائپ کرنا سیکھی ہے یا اس کی ہمت کی!!!!! جبکہ اکثر بڑے ہار مان جاتے ہیں۔۔۔ شاباش!!! :lol:
 
ننھے حمزہ کو میری طرف سے خوش آمدید
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اردو کمپوٹنگ ہماری نئی نسل تک بھی منتقل ہورہی ہے۔
 
بہت خوشی ہوئی دیکھ کر تمہیں حمزہ۔

دل خوش کر دیا پوسٹ کر کے اور ہاں آتے رہنے تم سے بہت رونق رہے گی اور تم یہاں فرمائشیں بھی کر سکتے ہو یہاں تمہیں اچھے اچھے انکل اور آنٹیاں بھی ملیں گی۔ کچھ بھی سیکھنا ہو اور کچھ بھی سمجھ نہ آئے اور مدد چاہیے ہو تو فوراّ پوسٹ کرنا ہم سب مل کر حل نکال لیا کریں گے۔ ہوم ورک بھی کروا لینا اگر ضرورت محسوس ہو اور ہاں ڈرائنگ کرتے ہو تو وہ بھی دکھانا ہم بھی تو دیکھیں آپ کیسی ڈرائنگ کرتے ہیں۔ کہانیاں اچھی لگتی ہیں تو وہ بھی بتانا اس پر بھی کچھ کریں گے۔ اپنے دوستوں کو بھی لے کر آنا خوب رونق رہے گی اور یہاں کھیلنے کی بہت سی جگہیں ہیں۔ ایک آنٹی تو بالکل آپ کی طرح کھیلتی بھی رہتی ہیں یہاں آپ کو کمپنی بھی مل جائے گی اور آپ کا دل بھی لگا رہے گا اور ان آنٹی کو بھی کھیلنے کو ساتھی مل جائے گا۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:

eham eham۔۔۔
:x ۔۔ یہاں کیا ہو رہا ہے۔ :roll:
میں ابھی خبر لیتی ہوں آپ کی۔۔۔ :( :wink:

حمزہ آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید۔!

حمزہ آپ کہاں غائب ہو۔اب آ بھی جاؤ۔ یہ انکل آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔اصل میں یہ خود بھی بچے (بڑے بچے) ہیں نہ اسی لیے آپ کے آنے پر یہاں اتنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اور میلا بچہ میں کھیلتی ویلتی نہیں ہوں۔ بدقسمتی سے میں مجھے کھیلانا پڑتا ہے۔ :p اور ہاں یہ نہ اس انکل سے بچ کے رہنا۔یہ بہت خطرناک کھیلیں کھیلتے ہیں۔۔۔ :p :wink:
 
حمزہ بیٹا اب آپ آبھی جائیں دیکھیں کتنے لوگ آپ سے بات کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

دیکھا آپ سے کھیلنے والی آنٹی بھی آگئی نہ ۔ میں نے کہا تھا نہ کہ یہ آپ سے بہت کھیلیں گی اور دیکھنا آپ کو بالکل بھی بوریت نہیں ہوگی اور اگر یہ آنٹی کچھ کہیں تو مجھے بتانا میں آپ سے کھیل لوں گا، مقصد تو آپ کو مصروف رکھنا ہے نہ اور آپ کا دل لگا رہے۔ ویسے ان آنٹی کی زیادہ باتیں نہیں سننی بس کھیل کود لیا اور کچھ پڑھائی کر لی یہاں۔ تو اب جلدی سے آجاؤ اب بہت انتظار کروالیا۔ :lol:
 
ماوراء

محفلین
حمزہ، یہ دیکھ لو۔انکل تو ابھی سے کھیلنا شروع بھی ہو گئے ہیں۔یہ پوسٹ کرنے کا مقصد یہی ہے کہ آپ ان کو پڑھنے میں مصروف رہو۔اور آپ چاکلیٹ کی انکل سے فرمائش نہ کرو۔

انکل، باتیں تو حمزہ میری ہی سنے گا۔ اور سنائے گا آپ کو۔اچھا اب اتنی بھی نہ پڑھائی کرنے کو کہو۔ ایک پوسٹ کر کے بچہ پڑھائی کرنےہی تو گیاہوا ہے۔ :D
 
لو کھیلنے کو سامان مہیا ہو گیا یہی مقصد تھا۔

کھیلے گا تو آنٹی سے ہی کیوں جنہیں زیادہ کھیلنا آتا ہو انہی سے کھیلنا پسند کرتے ہیں بچے ۔

مجھے تمہاری شکایتیں سنایا کرے گا اور میں غور سے سنا کروں گا۔

پڑھائی کا میں نے اس لیے کہا کہ کوئی بڑا یہ نہ کہے کہ بچے کو صرف کھیل کود میں لگانے کا منصوبہ ہے کیا۔
 
ماوراء

محفلین
یہ کھیلنا بھی انکل سے ہی سیکھا ہے۔ ورنہ تو مجھے پتہ ہی نہیں کھیل ہوتی کیا ہے۔ :(

لو ذرا باتیں مجھ سے کرے گا اور میری ہی شکایتیں لگایا کرے گا۔ آپ کی طرح وہ تھوڑا ہی ہو گا۔ :wink:

آجکل کے بچے بڑے سیانے ہیں۔فکر نہ کریں۔ وہ آپ کو بھی پڑھنا سیکھا دے گا۔ :D
 
جہانزیب

محفلین
:lol: اسلام و علیکم حمزہ بیٹے کیسے ہو؟ اور ایک پیغام کے بعد آپ تو غائب ہو گئے ہیں، کہیں آپ سیدہ شگفتہ کے بھانجے تو نہیں ہیں؟
ویسے میرے بھانجے کا نام بھی حمزہ ہے اور وہ اپنا نام ء لکھتا ہے :lol:
 
Top