محمد بلال اعظم
لائبریرین
پچھلے دنوں محفل پہ ایک دھاگہ "صحیح کون" کے عنوان سے بنا تھا جو کہ میرے چھوٹے بھائی صہیب اعظم نے میرے کہنے پہ بنایا تھا، جس کی وجہ سے محفل کے ارکان کی دل آزاری ہوئی اور محفل کا ماحول بھی خراب ہوا۔ اس سنجیدہ غلطی پہ میں تمام اہلِ محفل سے تہہِ دل سے معذرت کرتا ہوں۔
مجھے ہرگز نہیں معلوم تھا کہ بات اس حد تک بگڑ جائے گی۔
(
مجھے ہرگز نہیں معلوم تھا کہ بات اس حد تک بگڑ جائے گی۔
(
محفل کے ماحول کو خوشگوار رکھنے اور اس کے علمی و تحقیقی معیار کو برقرار رکھنے کی خاطر احباب سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ خوشگوار، تعلیمی و معیاری گفتگو کو فروغ دیں اور پائریسی، کج بحثی، منافرت، تفرقہ و محفل کے باہر کی دنیا کی ذاتی چپقلشوں کو زیر بحث لانے سے اجتناب برتیں۔۔۔ شکریہ!)
یہ پیغام بھی اسی دھاگے کی وجہ سے چل رہا ہے۔ مجھے حقیقت میں بہت افسوس ہو رہا ہے اور میں ایک بار پھر سے آپ سب سے معافی مانگتا ہوں۔