میں شرمندہ ہوں

محمد بلال اعظم

لائبریرین
پچھلے دنوں محفل پہ ایک دھاگہ "صحیح کون" کے عنوان سے بنا تھا جو کہ میرے چھوٹے بھائی صہیب اعظم نے میرے کہنے پہ بنایا تھا، جس کی وجہ سے محفل کے ارکان کی دل آزاری ہوئی اور محفل کا ماحول بھی خراب ہوا۔ اس سنجیدہ غلطی پہ میں تمام اہلِ محفل سے تہہِ دل سے معذرت کرتا ہوں۔
مجھے ہرگز نہیں معلوم تھا کہ بات اس حد تک بگڑ جائے گی۔
(
محفل کے ماحول کو خوشگوار رکھنے اور اس کے علمی و تحقیقی معیار کو برقرار رکھنے کی خاطر احباب سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ خوشگوار، تعلیمی و معیاری گفتگو کو فروغ دیں اور پائریسی، کج بحثی، منافرت، تفرقہ و محفل کے باہر کی دنیا کی ذاتی چپقلشوں کو زیر بحث لانے سے اجتناب برتیں۔۔۔ شکریہ!)​
یہ پیغام بھی اسی دھاگے کی وجہ سے چل رہا ہے۔ مجھے حقیقت میں بہت افسوس ہو رہا ہے اور میں ایک بار پھر سے آپ سب سے معافی مانگتا ہوں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
استادِ محترم الف عین، محمد وارث صاحب، شاکرالقادری صاحب، الف نظامی صاحب، محمد خلیل الرحمٰن صاحب
ابن سعید صاحب، حسیب نذیر گِل صاحب، فاتح صاحب، نیرنگ خیال صاحب، زین صاحب، zeesh بھائی، فرخ منظور صاحب، مزمل شیخ بسمل بھائی، مہدی نقوی حجاز بھائی، چھوٹاغالبؔ، نیلم آپی، تبسم آپی، سارہ خان صاحبہ، فرحت کیانی صاحبہ، ناعمہ عزیز آپی، عائشہ عزیز آپی، محمداحمد بھائی، رانا صاحب، زحال مرزا بھائی، سیدہ شگفتہ صاحبہ، روحانی بابا صاحب، باباجی صاحب، برگ حنا آپی، محمود احمد غزنوی صاحب، احمد بلال بھائی، مدیحہ گیلانی صاحبہ، مہ جبین صاحبہ، شمشاد بھائی، ساجد بھائی، قرۃالعین اعوان صاحبہ، شاہد شاہنواز صاحب، محمد امین بھائی، مقدس آپی، ساجد بھائی
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
کوئی بات نہیں یار:bighug:
غلطی ہو ہی جاتی ہے، اچھی بات تو یہ ہے آپ اپنی غلطی پر شرمندہ ہو
خیر اب تو اٹس اوکے ہی کہا جا سکتا ہے
 

نیلم

محفلین
ارے بھائی کیوں شرمندہ ہیں آپ...کیا کر دیا..میں نے تو وہ دھاگہ نہیں پڑھا..چلے جو بھی ہے.نیکیوں پر غرور نیکیوں کو مٹا دیتاہےاور گناوں پر شرمندگی گناوں کو ..بی ہیپی
 

باباجی

محفلین
میرے بھائی آپ نے مجھے ٹیگ کیا بہت شکریہ
لیکن میں نے یہ دھاگہ پڑھا ہی نہیں تو کیسی معذرت کہاں کی معذرت
اور اگر پڑھا بھی ہوتا تو یار میں نے کون سا بُرا منانا تھا :)
لیکن آپ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے اور آپ کو احساس ہے تو بس بات ختم
اللہ آپ کو خوش رکھے
 
Top