ولی دکنی میں عاشقی میں تب سوں افسانہ ہورہا ہوں - ولی دکنی

کاشفی

محفلین
غزل
(ولی دکنی)

میں عاشقی میں تب سوں افسانہ ہورہا ہوں
تیری نگہ کا جب سوں دیوانہ ہورہا ہوں

اے آشنا کرم سوں یک بار آدَرَس دے
تجھ باج سب جہاں سوں بیگانہ ہورہا ہوں

باتاں لگن کی مت پوچھ اے شمعِ بزمِ خوبی
مدت سوں تجھ جھلک کا پروانہ ہورہا ہوں

شاید وہ گنجِ خوبی آوے کسی طرف سوں
اس واسطے سراپا ویرانہ ہورہا ہوں

سودائے زلف خوباں رکھتا ہوں دل میں دائم
زنجیرِ عاشقی کا دیوانہ ہورہا ہوں

برجا ہے گر سنوں نُئیں ناصح تری نصیحت
میں جامِ عاشقی پی کر مستانہ ہورہا ہوں

کس سوں ولی اُپس کا احوال جا کہوں میں
سر تا قدم میں غم سوں غم خانہ ہورہا ہوں
 

جیہ

لائبریرین
بہت خوب

چند مشکل الفظ

سوں / سے
درس / ، درشن، دیدار
باج / بغیر
گنج / خزانہ
بر جا / بجا، حق بات
نئیں / نہیں
اَپس / اپنا
 

مغزل

محفلین
غزل
(ولی دکنی)

میں عاشقی میں تب سوں افسانہ ہورہا ہوں
تیری نگہ کا جب سوں دیوانہ ہورہا ہوں

اے آشنا کرم سوں یک بار آدَرَس دے
تجھ باج سب جہاں سوں بیگانہ ہورہا ہوں

باتاں لگن کی مت پوچھ اے شمعِ بزمِ خوبی
مدت سوں تجھ جھلک کا پروانہ ہورہا ہوں

شاید وہ گنجِ خوبی آوے کسی طرف سوں
اس واسطے سراپا ویرانہ ہورہا ہوں

سودائے زلف خوباں رکھتا ہوں دل میں دائم
زنجیرِ عاشقی کا دیوانہ ہورہا ہوں

برجا ہے گر سنوں نُئیں ناصح تری نصیحت
میں جامِ عاشقی پی کر مستانہ ہورہا ہوں

کس سوں ولی اُپس کا احوال جا کہوں میں
سر تا قدم میں غم سوں غم خانہ ہورہا ہوں

سبحان اللہ سبحان اللہ صاحب دکنی دور میں پہنچا دیا ، کی ہی عمدہ کلام ہے واہ ۔ خوش رہیں کاشفی بھائی
 
Top