تعارف میں نہیں جانتا

عاطف سعد

محفلین
السلام علیکم
دوستو ! نام تو ظاہر ہے آپ نے دیکھ لیا ہو گا۔
مجھے دقت ہوتی ہے اردو میں بات کرتے ۔ میں خود سے کوئی مضمون بنا نہیں سکتا ، کوئی جتنی بات کرے اتنا جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں۔
مع السلام
 

نایاب

لائبریرین
خوش آمدید عاطف سعد صاحب
آپ کے بنائے امیجز کسی مضمون سے کم نہیں ہوتے ۔
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
جس کے بنائے نقش ونگار اور فن پارے بولتے ہوں اُسے بھلا زبان سے خود بولنے کی ضرورت کیا ہے:)
خوش آمدید کہ آپ نے محفل کو گل رنگ کیا
15977d1271702726-welcome.gif
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم
دوستو ! نام تو ظاہر ہے آپ نے دیکھ لیا ہو گا۔
مجھے دقت ہوتی ہے اردو میں بات کرتے ۔ میں خود سے کوئی مضمون بنا نہیں سکتا ، کوئی جتنی بات کرے اتنا جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں۔
مع السلام
وعلیکم السلام
اور اردو محفل میں خوش آمدید بھیا ۔
ہر انسان کا اپنا ایک انداز ہوتا ہے ، ایک طریقہ ہوتا ہے ، ضروری نہیں ہر کوئی لکھ کر اپنی بات کو بیان کر سکے ، یا کہہ کر اپنے جذبات کا اظہار کر سکے ، اظہار کے کئی طریقے ہوتے ہیں ، اور جیسا کہ نایاب لالہ نے کہا ،
خوش آمدید عاطف سعد صاحب
آپ کے بنائے امیجز کسی مضمون سے کم نہیں ہوتے ۔
ویسے میں نے کبھی دیکھا نہیں لیکن امید کرتی ہوں کہ آپ اپنے بنائے گئے فن پارے یہاں ضرور شئیر کریں گے اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ بولنا اچھی عادت ہے تو میں اس کی تردید کئے دیتی ہوں کیونکہ میری امی جان کہتی ہیں کہ میں بہت بولتی اور یہ بالکل اچھی بات نہیں بندے کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے ، خیر یہ بات برطرف میں اصل میں یہ کہنا چاہ رہی تھی کہ آپ کا اپنے جذبات اور اظہار کا جو بھی طریقہ حقیقت میں وہ ہی آپ کو دوسروں سے منفرد اور الگ کرتا ہے ۔ اور اسی پر انسان کو فخر کرنا چاہئے کہ جو خوبی اس کے پاس ہے وہ ہی اس کی شخصیت کا عکس ہے اور اسے دوسروں میں ممتاز کرتی ہے :)
 
Top