میں نے آج کیا سیکھا؟

فرحت کیانی

لائبریرین
ہم عموماً یہ سمجھتے ہیں کہ پڑھائی یا کوئی ہنر خصوصی طور پر سیکھنے جایا جائے تو وہی ایک نیا علم ہوتا ہے۔ جبکہ دیکھا جائے تو ہر نیا دن ہمیں کچھ کچھ نہ سکھا کر جاتا ہے۔ چاہے وہ فلسفہ زندگی سے متعلق ہو یا ایک عام چھوٹا سا کام۔ اگر ہم ایک نیا کام ، نئی بات یا نئی سوچ ہر فی دن کے حساب سے سیکھتے ہیں تو پوری زندگی میں کتنا کچھ سیکھتے ہوں گے۔ اور اگر ہر روز کچھ نیا سیکھنے کا ریکارڈ رکھا جائے تو کچھ عرصے کے بعد ہمیں معلوم ہو گا کہ ہم نے کیا کچھ نیا جانا۔
میں نے کل بلاگ سپاٹ پر وڈجیٹس سیٹ کرنا سیکھیں۔
آج ابھی کچھ سیکھ رہی ہوں۔ بعد میں لکھوں گی۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اسی طرز پر قرۃالعین اعوان کا بھی اک دھاگہ تھا۔۔۔ :)
ہمارے شب و روز میں کوئی خاص تنوع نہیں رہا۔۔۔۔ تو ہمارا سیکھنے کا عمل بھی تالاب کے پانی کی مانند ٹھہرا ہے۔۔۔ کبھی کوئی بات باہر سے آکر لگتی ہے۔۔۔ کچھ سننے کو ملتا ہے۔۔۔ پھر کچھ لہریں ذہن کے نہاں خانوں سے سفر کرتی کرتی عمل کی طرف جاتی ہیں۔۔۔ مگر لہروں کی طرح ہی باہر جانے سے قاصر رہتی ہیں۔۔۔ اور اپنے خیالات کی فصیل پر دم توڑ دیتی ہیں۔۔۔۔۔ اب یہی عمل بار بار ہو تو کوئی اس سے کیا سیکھے۔۔۔۔ :)
 
میں نے آج سیکھا کہ: جو ہم محسوس کرتے ہیں اس کا الزام کسی اور پر نہیں تھوپا جا سکتا۔
ہم سب اپنے احساسات ، اپنے جذبات کے خود ہی ذمے دار ہوتے ہیں۔
یہ بڑا دکھ اور تکلیف کا مقام ہوتا ہے کہ انسان اکثر انہی کو کھو دیتا ہے جن کے لئے اس کے دل میں محبت کا ایک موہوم مگر خالص جذبہ موجود ہوتا ہے۔
مگر اس بات سے یہ فیصلہ با آسانی کیا جاسکتا ہے کہ انسان کبھی کسی کو” کھو نہیں سکتا“ کیونکہ وہ کسی کو ”پا ہی نہیں سکتا“ اور یہی سب سے بڑی حقیقت ہے۔ یعنی: ایسی چیز جو ہمیں سب سے پیاری ہو اسے اپنے پاس رکھنا مگر اپنا بنائے بغیر۔۔۔۔۔۔!!!!
 

عینی شاہ

محفلین
میں نے آج یہ سکھا کہ مس انڈراسٹینڈنگ جب ایک دفعہ ہو جائے تو اسے ٹھیک سے سولو نہیں کیا جا سکتا ۔۔چاہے جتنی بھی ایکسپلینیشنز دے دیں ۔:( اٹس ریئلی ہرٹس
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بس خیال بھائی جو بھی ہوا میری بےوقوفی کی وجہ سے ہو ۔۔مجھے پتہہ نہیں چلتا اور میں بات کر جاتی ہوں ۔۔بعد میں وہ سب غلط ہو جاتا ہے ۔ہاؤ اسٹوپیڈ آئی ایم ۔
بری بات بٹیا۔۔۔ ابھی ایسا کیا ہو گیا۔۔۔ چلو چل کر صورت حال کو سنبھال لیتے ہیں۔۔۔ ایسی ہر بات پر دل چھوٹا نہیں کرتے گڑیا۔۔۔ :)
 

باباجی

محفلین
میں نے آج یہ سکھا کہ مس انڈراسٹینڈنگ جب ایک دفعہ ہو جائے تو اسے ٹھیک سے سولو نہیں کیا جا سکتا ۔۔چاہے جتنی بھی ایکسپلینیشنز دے دیں ۔:( اٹس ریئلی ہرٹس
ارے مانو بلی یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے
اگر کچھ غلط ہوگیا ہے تو ٹھیک ہوسکتا ہے آپ کوشش کرو
اگر کوشش سے بھی ٹھیک نہیں ہوتا تو پھر جو ہوتا ہے ہونے دو (ٹینشن نہیں لینے کا بس)
ایٹ لیسٹ تم نے کوشش تو کی (y)
 

محمد امین

لائبریرین
میں نے آج یہ سیکھا کہ اپنی غلطی کا ادراک کیسے کرنا چاہیے۔ اور یہ بھی جانا کہ اگر کوئی چیز آپ کو نہ آتی ہو تو اسکا اعتراف کیسے کرتے ہیں۔ ہمارے ایک پروفیسر جو کہ دنیا کی ایک مایہ ناز جامعہ سے فارغ التحصیل ڈوکٹر ہیں، ایک طالب علم کے معمولی سے سوال پر کہنے لگے بہت زبردست سوال ہے مگر میں نے آج تک اس طرح نہیں سوچا تھا۔ اگلی کلاس سے پہلے مجھے یاد دلائیے گا میں پڑھ کر آؤں گا اس بارے میں۔
 

مہ جبین

محفلین
آج میں نے یہ سیکھا کہ علم کی زیادتی کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا ، ہمارے چھوٹے بھی ہم کو بہت کچھ سکھا سکتے ہیں
کچھ نہ آتا ہو تو سیکھنے میں بالکل نہیں شرمانا چاہیئے ( ذہانت ہو تو ضرور سیکھیں )
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی بات سے یاد آیا۔

غالباً البیرونی کا وقت نزاع تھا۔ اس کے کچھ ہم عصر اس کے قریب موجود تھے۔ اچانک اس نے اپنے ایک ہم عصر سے کہا "تم نے اس نے دن ذکر کیا تھا کہ وراثت میں سوتیلی نانی کا کتنا حصہ ہوتا ہے، ذرا پھر سے بتانا۔"

اس کا ہم عصر بولا "اب جانے دو، اب تم اس کے متعلق جان کر کیا کرو گے۔"

اس نے کہا "کچھ علم حاصل کر کے مرنا اس سے زیادہ اچھا ہے کہ کوئی علم حاصل کیے بغیر مر جائے۔"

لب لباب یہی ہے کہ مہد سے لحد تک علم حاصل کرو۔
 
چند روز قبل پروگرامنگ کرتے ہوئے اس بات کی یاد دہانی ہوئی کہ کوئی کام بڑا اور الجھاؤ دار لگے تو اس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر کے ایک ایک جزو پر یکے بعد دیگرے کام کریں! (اس حوالے سے ایک عدد بے پر کی بھی اڑائی جا سکتی ہے!) :) :) :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اور میں نے یہ سیکھا کہ جتنی بھی ٹال مٹول کی جائے مشکل صورتحال کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے۔ جتنا جلدی کر لیں اتنا بہتر۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
چند روز قبل پروگرامنگ کرتے ہوئے اس بات کی یاد دہانی ہوئی کہ کوئی کام بڑا اور الجھاؤ دار لگے تو اس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر کے ایک ایک جزو پر یکے بعد دیگرے کام کریں! (اس حوالے سے ایک عدد بے پر کی بھی اڑائی جا سکتی ہے!) :) :) :)
منتظر!
 
Top