راشد احمد
محفلین
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو جس نے بھی قتل کیاپاکستان کو توڑنے کی سازش تھی۔ شہادت اور لانگ مارچ کے موقعے پر صبر و تحمل سے پاکستان کو ٹکڑے ہونے سے دو مرتبہ بچایا۔اسلام آباد میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ پاکستان کو بچانے میں جمہوریت بہترین فارمولا ثابت ہوئی ہے کیوں کہ ماضی میں فوج نے جمہوریت کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ فوج نے کئی مواقع پر ثابت کیا سویلین حکومت کرنے کے لائق نہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ یہ ثابت ہوچکاہے کہ دنیا میں حکمرانی کا بہترین طریقہ جمہوریت ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو پاکستان کی خوشحالی کی امید تھیں۔ وکلاءاور نواز لیگ کے لانگ مارچ کے متعلق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ عدلیہ کی بحالی کے متعلق میاں محمد نواز شریف سے اتفاق ہوا تھا۔ قانونی طور پر اس کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔صدر کا کہنا تھا کہ وکلاءاور سیاسی کارکنوں کے گرفتاری سے لانگ مارچ کے دوران خودکش دھماکوں سے ہزاروں افراد کو ہلاکت سے بچایا۔ آخری وقت میں ججز کی بحالی کا فیصلہ ملک کو بچانے کیلئے کیا گیا۔
بشکریہ اردو پوائنٹ
بشکریہ اردو پوائنٹ