الف عین
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع:راحل؛
---------------
مفاعِلن مفاعِلن مفاعِلن مفاعِلن
-----------
میں نے کسی کے پیار میں یہ زندگی گزار دی
جو بھی خوشی ملی مجھے ، میں نے اسی پہ وار دی
--------------
وہ چاہتا تھا عشق میں ، مری رہے نہ کچھ انا
میں نے بھی سر جھکا دیا ، انا بھی میں نے مار دی
-----------
کرے گا مجھ کو سرخرو ، خدا سے یہ امید ہے
ہے میں نے جس کے پیار میں ، حیات ہے گزار دی
-----------
اگر خطا کو مان لوں تو بخش دے گا وہ مجھے
مجھے سزا کا خوف تھا ، یہ فکر بھی اتار دی
---------
اگر کبھی ہے غم ملا ، مری خطا سے وہ ملا
مجھے مرے تو یار نے ، کبھی نہیں ازار دی
-----------
مری حیات بن گئی مرے لئے ہے اک سزا
مجھے مرے بگاڑ نے ، ضرر ہے بے شمار دی
-----------
مرا وہ دوست بن گیا ، بڑی خوشی مرے لئے
سنا مری پکار کو ،اسی نے تھی پکار دی
--------
اگر اسے قبول ہو ،کروں گا میں نثار پھر
مجھے خدا نے زندگی اگر یہ بار بار دی
--------------
 
آخری تدوین:

یاسر علی

محفلین
مجھے کرے گا سرخرو ، مجھے یہی امید ہے
میں نے اسی کے عشق میں ، عمر ہے اک گزار دی
------------

پہلے میں "مجھے "دو بار ٹھیک نہیں۔
وہ کرے گا۔۔
دوسرا بے وزن ہے۔۔



مری حیات بن گئی مرے لئے ہے اک سزا

مری حیات ہے بنی ،مرے لئے ہی اک سزا

مرا وہ دوست بن گیا ، بڑی خوشی مرے لئے

مرے خیال میں"ہے " کمی ہے
 

الف عین

لائبریرین
اگر واقعی مفاعلن کے افاعیل پر ہی یہ غزل ہے تو متعدد جگہ 'میں نے' 'منے' تقطیع ہو رہا ہے جو غلط ہے۔میرے خیال میں پوری غزل روائز کریں۔ یہ طے کر کے کہ مفتعلن مفاعلن دو بار کی بحر بہتر ہو گی یا مفاعلن چار بار کی
 
الف عین
(استادِ محترم ، میں نے مطلع تبدیل کر دیا ہے، جس سے امید ہے بحر ٹھیک ہو گئی ہو گی، اگر پھر بھی کہیں غلطی رہ گئی ہو تو نشاندہی فرما دیں)
------
کسی کے پیار میں یہ عمر اس طرح گزار دی
کوئی خوشی ملی مجھے تو وہ بھی اس پہ وار دی
--------------متبادل مطلع
ہزار ہا گنہ کئے ، یوں زندگی گزار دی
یہ زندگی تھی کب مری ، خدا نے تھی ادھار دی
------------
بساطِ عشق پر اسے تو جیت کی ہی چاہ تھی
سو میں نے جان بوجھ کر انا بھی اپنی ہار دی
----------
کرے گا مجھ کو سرخرو ، خدا سے یہ امید ہے
اسی کے میں نے عشق میں ، یہ عمر سب گزار دی
-----------
اگر خطا کو مان لوں تو بخش دے گا وہ مجھے
مجھے سزا کا خوف تھا ، یہ فکر بھی اتار دی
---------
اگر کبھی ہے غم ملا ، مری خطا سے وہ ملا
مجھے تو میرے یار نے ، کبھی نہیں ازار دی
-----------
مری حیات بن گئی مرے لئے ہے اک سزا
مجھے مرے بگاڑ نے ، ضرر ہے بے شمار دی
-----------
مرا وہ دوست بن گیا ، بڑی خوشی مرے لئے
سنا مری پکار کو ،اسی نے تھی پکار دی
--------
اگر اسے قبول ہو ،کروں گا میں نثار پھر
مجھے خدا نے زندگی اگر یہ بار بار دی
--------------
 

الف عین

لائبریرین
کسی کے پیار میں یہ عمر اس طرح گزار دی
کوئی خوشی ملی مجھے تو وہ بھی اس پہ وار دی
--------------متبادل مطلع
ہزار ہا گنہ کئے ، یوں زندگی گزار دی
یہ زندگی تھی کب مری ، خدا نے تھی ادھار دی
------------ پہلا مطلع ہی بہتر ہے

بساطِ عشق پر اسے تو جیت کی ہی چاہ تھی
سو میں نے جان بوجھ کر انا بھی اپنی ہار دی
----------
کرے گا مجھ کو سرخرو ، خدا سے یہ امید ہے
اسی کے میں نے عشق میں ، یہ عمر سب گزار دی
-----------اوپر دونوں درست

اگر خطا کو مان لوں تو بخش دے گا وہ مجھے
مجھے سزا کا خوف تھا ، یہ فکر بھی اتار دی
--------- واضح نہیں ہوا. کس بات کی فکر اتار دی؟

اگر کبھی ہے غم ملا ، مری خطا سے وہ ملا
مجھے تو میرے یار نے ، کبھی نہیں ازار دی
----------- ازار؟ بمعنی شلوار؟

مری حیات بن گئی مرے لئے ہے اک سزا
مجھے مرے بگاڑ نے ، ضرر ہے بے شمار دی
----------- ضرر بھی مذکر ہے

مرا وہ دوست بن گیا ، بڑی خوشی مرے لئے
سنا مری پکار کو ،اسی نے تھی پکار دی
-------- اس نے پکار دی تھی؟ واضح نہیں یہ بھی کہ کیا کہنا چاہ رہے ہیں

اگر اسے قبول ہو ،کروں گا میں نثار پھر
مجھے خدا نے زندگی اگر یہ بار بار دی
-------------- درست
 
الف عین
--------
(اصلاح شدہ اشعار )
------------
وہ جس طرف بھی موڑ دے، اسی کو اختیار ہے
میں نے اسی کے ہاتھ میں حیات کی مہار دی
----------
مری حیات بن گئی مرے لئے ہے اک سزا
مرے عدو نے جان کر شرار بے شمار دی
---------------
مرے رہا وہ ساتھ ہی مرے خزاں کے دور میں
وہ دوست بن کے ساتھ تھا اسی نے یہ بہار دی
-----یا
یہ دوستی بنی رہی اسی نے یہ بہار دی
----------
مری خطا کو دیکھ کر وہ در گزر ہی کر گیا
کمی تو سب مجھی میں تھی جو شرم ہی اتار دی
----------یا
کمی تھی میرے عشق میں جو شرم ہی اتار دی
----------
 

الف عین

لائبریرین
وہ جس طرف بھی موڑ دے، اسی کو اختیار ہے
میں نے اسی کے ہاتھ میں حیات کی مہار دی
میں نے 'منے' تقطیع ہو رہا ہے اسے درست کریں
دوست/دوستی نے بہار دی، اور شرار دی تو بہر حال غلط ہی ہیں
 
Top