میں ڈینٹسٹ تو نہیں مگر آپ کے دانت نکال سکتا ہوں

عدیل منا

محفلین
ایک ہاسپٹل میں ہر پیر کی صبح گیارہ بجے کے بعد بڈ نمبر پندرہ پر جو بھی مریض ہوتا تھا اس کی موت ہوجاتی۔جب مستقل ایسا ہونے لگا تو اس بڈ کو آسیب زدہ قرار دے دیا گیا۔
ان اموات کا پتہ لگانے کے لئے پیر کی صبح گیارہ بجے سے پہلے ایک مریض کو بڈ نمبر پندرہ پر لایا گیا۔ہاسپٹل کے ڈاکٹرز کے علاوہ سات مولانا بھی وہاں بلائے گئے۔
گیارہ بجے کے بعد وارڈ کا دروازہ کھلا اور صفائی کرنے والا اندار آیا اور آتے ہی بڈ نمبر پندرہ کے آکسیجن مشین کا پلگ نکال کر اپنا موبائل چارجنگ پر لگا دیا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ضبط کرنا تو کبھی ضبط سے وحشت کرنا
اتنا آساں تو نہیں تم سے 'تکلّم' کرنا :D

(تحریف کے لئے معذرت)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
پاکستان کی مشہور سیاسی پارٹی سی جی ایف (چمچہ گیری فیڈریشن) کے سربراہ نے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔
درخواست دینے کی آخری تاریخ روزِ محشر ہے۔
کسی غریب ، باکردار ، ذی شعور ، شریف النفس یا ایماندار آدمی کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔
تاہم عالمی شہرت کے حامل فراڈئیے ، لوٹے ، اور چمچوں کو ترجیح دی جائے گی۔
 

عدیل منا

محفلین
ایک لڑکی سردار جی سے پوچھتی ہے، تم خالی پیٹ کتنے سیب کھا سکتے ہو؟
سردار: تین سیب۔
لڑکی: نہیں، تم صرف ایک سیب کھا سکتے ہوکیونکہ جب تم دوسرا سیب کھانے لگو گے تو تمہارا پیٹ خالی نہیں ہوگا۔
سردار: واہ رے، کمال کر دیا۔میں اپنے دوستوں کو بھی بتاؤں گا۔
سردار اپنے دوست سے: تم خالی پیٹ کتنے سیب کھا سکتے ہو؟
دوست: چار سیب۔
سردار: اوے جا یار! جے تو 3 بولدا تے بڑا شغل لگنا سی۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بچہ:۔ (باپ سے) ابو، جب آپ فیل ہو جاتے تھے تو دادا جان آپ کے ساتھ کیا سلوک کرتے تھے؟"
باپ:۔ " وہ میری خوب پٹائی کرتے تھے۔"
بچہ:۔ "اچھا، جب دادا جان فیل ہو جاتے تھے تو؟"
باپ:۔ "ان کے والد صاحب ان کا سر پھوڑ دیا کرتے تھے۔"
بچہ:۔ "ابو، میں فیل ہو گیا ہوں۔ اگر آپ مجھ سے تعاون کریں تو ہم مل کر یہ خاندانی دہشت گردی ختم کر سکتے ہیں۔":grin:
 

زبیر مرزا

محفلین
دو مسافر ایک ٹرین میں سفر کررہے تھے۔ایک نے دوسرے سے اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا:
میں شاعر ہوں۔
یہ سن کر دوسرا مسافر گھبرا گیا اور نے جواب میں فوراً کہا
معاف کیجئے گا مگر میں بہرہ ہوں
 

سارہ خان

محفلین
موٹا آدمی دبلے سے : تمہیں دیکھ کر ایسالگتاہے کہ دنیامیں قحط پڑگیاہے۔
دبلاآدمی : اور تمہیں دیکھ کرایسا لگتاہے کہ یہ قحط تمہاری وجہ سے پڑاہے۔۔
 

سارہ خان

محفلین
دو دیہاتی پہلی مرتبہ شہر گئے۔ ایک بڑی سی بس پر نظر پڑی تو ایک نے کہا دیکھو۔
کتنا بڑا جانور بھاگا جا رہا ہے۔
دوسے کی نظر ایک کار پر پڑی وہ بول اٹھا
اس کے پیچھے اس کا بچہ بھی بھاگا جا رہا ہے۔۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
راہ چلتے ہوئے ایک بچے نے سکہ نگل لیا۔ اس کی ماں بڑی پریشان ہوئی،
کافی کوششوں کے بعد بھی سکہ نہ نکل سکا، پاس ہی سے ایک آدمی گزر رہا تھا۔
اس نے بچے کو الٹا کیا اور سکہ نکال لیا۔ ماں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پوچھا
" آپ ڈاکٹر معلوم ہوتے ہیں"
جی نہیں آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے میں انکم ٹیکس آفیسر ہوں۔ آدمی نے جواب دیا۔
 
Top