میں کتنوں کی دشمنی مول لیتا رہوں گا

بہت دن ہو گئے ہیں
جی چاہتا ہے کچھ لکھوں
کالے بھیڑیوں کی کہانیاں
یا پھر سفید پوشوں کی عیاریاں
مگر پھر ڈر بھی لگتا ہے
میں کتنوں کی دشمنی مول لیتا رہوں گا
میرے ایسے ہی بہت سے دشمن ہو گئے ہیں
میری باتیں سینے میں جن کے برابرچبھتی رہتی ہیں
 
آخری تدوین:
مرے بہت سے احباب کہتے ہیں
تم بزدل ہو
گر جرات نہیں حق بات کہنے کی تم میں
تو اپنا قلم تم توڑ دو
یا پھر موڑ کر رکھ دو طاق نسیاں میں
میں سوچتا ہوں
کیا میں بھی
اپنے قلم کو بیچ دوں
یا پھر توڑ دوں
مگر ہمت نہیں پڑتی
ضمیر اپنا گوارہ ہی نہیں کرتا
 
آخری تدوین:

bilal260

محفلین
آپ جو بھی کہنا چاہتے ہیں ذرا کھل کر کہے ۔
اوپر والے شعر کوئی بات نہیں بتائی جو چبھتی ہے۔

جبکہ نچلے والے شعر میں کوئی حق بات نہیں بیان کی گئی تشنگی رہ گئی ہے مزید شیئرنگ کریں تا کہ مجھے سمجھ لگے آپ کہنا کیا چاہ رہے ہیں بہت محنت طلب ہے یہ شعر،

ان اشعار میں ایک درد بیان کیا گیا ہے جو اس دور میں ہو رہا ہے۔کیا کچھ ٹھیک بھی ہو رہا ہے ملکی یا بین الاقوامی حالات میں کچھ ایسی ہی آپ کے اشعار میں اس دنیا کی نمائندگی کی گئی ہے۔
آج کے دور کا ہر بگھڑا ہوا سمجھتاہے میں صحیح ہوں ایسے کو سمجھانا بہت مشکل ہے۔اور
یہی مشکل ہے کہ کسی کو سمجھائے تو وہ کہتا ہے اپنی فکر کرو مجھے چھوڑو جائو اپنے رستہ۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ آپ کا۔
پہلی دفعہ آپ کی شاعری پڑھی اس لئے قدرے پلے کم پڑا۔معزرت سے شکریہ شیئرنگ کا۔
 
بلال سر
آپ کی محبتوں کا شکریہ مجھے خود نہیں پتہ کہ یہ شاعری ہے ۔ میرے خیال میں یہ شاعری نہیں بلکہ ایسے ہی کچھ بے ربط جملے ہیں ۔جس کا شان نزول کچھ اس طرح ہے ۔ ایک بزرگ قلم کار جن کو معتبریت بھی حاصل ہے اور جن کو ایک بڑا طبقہ عزت و اکرام کی نظر سے دیکھتا ہے نے ایک ایسے فعل کی جسٹی فی کیشن کرنے کی کوشش کی جو شرعا بھی اور اخلاقا بھی نادرست تھا ۔وجہ معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ جن صاحب کی حمایت میں حضرت لکھ رہے ہیں در اصل ان کی بیٹی ان کے بھتیجہ سے بیاہی ہوئی ہیں ۔ آج ان کی ایک اور تحریر ایسے ہی کچھ پڑھی جو ایک ایسے شخص کے لئے جو قبرستان کی زمین پر قابض ہے ، بڑی حویلی بنا رکھا صرف اپنے دبنگئی کے زور پر اس کے علاوہ بھی کئی بڑے جرائم میں ملوث ہے کا گن گان گایا گیا ہے ۔تو یہ سطریں لکھ گیا ۔
 
bilal260

محفلین
ان شعروں میں اچھا ہوا دل کا غبار نکا ل لیا ورنہ کچھ اور ہی مسائل پیدا ہو جاتے ۔
اگر میری کوئی بات بری لگی ہو تو معزرت جناب ۔میرا مطلب غلط نہیں تھا۔
 
x boy

محفلین
بہت شکریہ
ذرا ہٹ کے ہے
میں سمجھا، کوئی زرداری سے ، گلوبٹ سے، کراچی کے سیاسی مافیا سے دشمنی کی بات کررہا ہے
images
 
نور وجدان

لائبریرین
مرے بہت سے احباب کہتے ہیں
تم بزدل ہو
گر جرات نہیں حق بات کہنے کی تم میں
تو اپنا قلم تم توڑ دو
یا پھر موڑ کر رکھ دو طاق نسیاں میں
میں سوچتا ہوں
کیا میں بھی
اپنے قلم کو بیچ دوں
یا پھر توڑ دوں
مگر ہمت نہیں پڑتی
ضمیر اپنا گوارہ ہی نہیں کرتا
زبردست ہے یہ جو لکھا ہے
 
Top