میں کون سی لینگویج سیکھوں

رند

محفلین
السلام علیکم
ماہریں برادران سے ایک سوال ہے وہ یہ کہ میں پروگرامینگ سیکھنا چاہتا ہوں آپ مجھے یہ بتائیں کہ سب سے آسان لینگویج کون سی ہے جس سے میں شروعات کروں وسلام ؟
 

محمد سعد

محفلین
میرے خیال میں بیسک (basic) آسان ترین پروگرامنگ لینگویج ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اسے سکولوں کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ میں حالانکہ دسویں جماعت کا طالب علم ہوں لیکن پھر بھی بیسک میں پروگرام لکھنا میرے لیے کافی آسان کام ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بیسک بھی اچھی ہے لیکن اگر آپ ابتدا ہی سکرپٹنگ لینگوئج سے کریں تو اس کے دو تین فائدے ہوں گے

ایک تو فوری نتیجہ دکھائی دے گا

دوسرا گرافیکل یوزر انٹرفیس سے بہتر واقفیت ہوگی

تیسرا نیٹ پر لگنے والا کافی سارا وقت ایک تعمیری اور مثبت سرگرمی بن جائے گا (یہ جنرلی لکھا ہے)
 
Top