تعارف میں کون ہوں؟

غدیر زھرا

لائبریرین
السلام علیکم بھیا :)
خوش آمدید :)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے :D
آتے ہی سوال داغ دیا آپ نے تو :p
یعنی یہ بھی ہم ہی بتلائیں :)
اپنا تعارف کروایئے :)
 

نایاب

لائبریرین
ہم کیا بتلائیں کہ ہم تو خود سے ہی انجان اجنبی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محفل اردو پر دلی خوش آمدید محترم حافظ ہارون بھائی ۔۔۔۔۔۔۔
ویسے آپ کے نام سے اک دیرینہ دوست یاد آ گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جہاں ہوں اللہ انہیں اپنی امان میں رکھے آمین
 

عبدالحسیب

محفلین

جی بھائی جان یہ تفصیل آپ کے کوائف نامہ میں درج ہے ۔:) اب اسکے آگے بھی کچھ۔
ویسے آپکا کیفیت نامہ اور یہاں کے مراسلہ میں تضاد ہے۔ وہاں آپ کہہ رہے
" کوئی ہے جو میری فریاد سنے"
اور یہاں آپ ہے کہ پوچھ رہے
کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا
:p
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
السلام علیکم​
حافظ ہارون صاحب خوش آمدید​
ہراک بات میں پوچھتے ہیں وہ کہ تو کیا ہے​
تمہیں بتلاؤ کہ یہ اندازِ گفتگو کیا ہے​
بھئی اپنا تعارُف خود پیش کرنا نہ صرف یہ کہ سنت الہیہ ہے کہ قرآن میں اللہ رب العزت نے اپنا تعارف خود پیش کرتے ہوئے فرمایا: انی انااللہ​
بلکہ یہ ہمارے آقا سرکارِمدینہ کی بھی پیاری سنت ہے کہ آپ نے بھی متعدد بار اپنا تعارف پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ میں اللہ کا نبی ہوں، میں اللہ کا رسول ہوں۔​
لہٰذا اللہ رب العزت اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اب آپ اپنا تعارُف بذاتِ خود کرواہی دیجیے۔​
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین

ماشاءاللہ !
الحمد للہ سبھی محفلین حضرتِ آدم علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والتسلیم کی اولاد سے ہیں کہ کسی غیر آدمی کا یہاں گزر نہیں۔
اور پھرآپ توماشاءاللہ حافظ ہیں۔ یقیناً حافظ قرآن ہی ہوں گے۔
پھر تو آپ کو اس طرح سے پہیلیاں نہیں بجھانی چاہئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں دوسروں کو تکلیف دینے کی بجائے آپ خود ہی بتلا دیں۔

اردو محفل میں خوش آمدید۔
 
Top