نور-
محفلین
احبابِ گرامی اس محفل میں نیا تو ھرگز نہیں لیکن تعارف کی ہمت پہلی بار کی ہے۔وجہ یہ کہ تعارف کروانے کے لیئے آدمی کے پاس کچھ مواد بھی تو ہواور اور اپنا یہ حال کہ صفحہء زیست ہی کورا ہے۔ بہرحال ناچیز کونور احمد کہتے ہیں عمر کی تیس بہاریں دیکھ لی ہیں بلوچستان کےاک چھوٹے سے شہر بیلہ میں جنم لیا تب سے زندگی کے شب و روز یہیں بیت رہے ہیں ویسے تو تعلیمی لحاظ سے الیکٹریکل انجینئرنگ کا شعبہ اپنایا لیکن طبعء حسرت شروع سے ہی اردو ادب کیطرف ہی مائل رہی اور یہی اردو کی محبت وچاشنی مجھے اس فورم کی طرف کھینچ لائی بہت خوشی ہوتی ہے کہ انٹرنیٹ پہ اتنا اچھا اور تعمیری نوعیت کا فورم بھی ہے بہت اچھالگتاہے آپ تمام دوستوں کی تحاریر پڑھکر ۔دل کو یک گونہ خوشی بھی ہوتی ہے اتنے پڑھے لکھے اور باذوق لوگوں کی محفل کا حصہ بن کر۔سدا شاد رہیں سب۔