میں کہ ممنونِ بتاں بھی نہ ہوا

(اردو محفل کی جیل سے آزاد ہونے کی خوشی میں ؛))

اب تو جاتے ہیں عدم میں خوش باش
کیا جو عالم وہی واں بھی نہ ہوا
دستِ قاتل نے کیا کام اپنا
میرے چہرے سے عیاں بھی نہ ہوا
عشق خود سے کیا تجھ سے نہ سہی
میں کہ ممنونِ بتاں بھی نہ ہوا
خاک اس دنیا میں ہوگا برپا
جو تماشہ کہ یہاں بھی نہ ہوا
یاد ہے چاک گریباں کرنا
آج منتِ کشِ جاں بھی نہ ہوا
 
پوسٹ کر کے غلطی کی۔ مجھے تو سمجھ نہیں آتی تم لوگ میرے بے عزتی کرتے ہو اور مجھے وہ عزت نہیں دیتے جس کا میں حقدار ہوں۔ کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟ میرے "پچھلے جنم" کے گناہ ہیں یا کچھ اور؟
 

الف عین

لائبریرین
غزل تو ماشاء اللہ اچھی ہے
دوسری باتیں میری سمجھ سے باہر ہیں کہ میں ہر زمرے میں گھستا ہی نہیں
 
غزل تو ماشاء اللہ اچھی ہے
دوسری باتیں میری سمجھ سے باہر ہیں کہ میں ہر زمرے میں گھستا ہی نہیں

شکریہ جناب۔ یہی تو بات ہے کہ غزل بھی اتنی گئی گزری نہیں مگر کسی ایک شخص نے مجھے اس قابل نہیں سمجھا کہ اسے "پسند" کرے۔ مجھے وجہ سمجھ نہیں آتی، کیا میں سید یا شیعہ یا سرائیکی ہوں یا میری غیر پسندیدہ شخصیت انٹرنیٹ کے پردے سے بھی پار ہو جاتی ہے؟
 

منیب الف

محفلین
کیا کہنے، معظم بھائی!
شاندار اشعار ہیں۔
خاک اس دنیا میں ہوگا برپا
جو تماشہ کہ یہاں بھی نہ ہوا
کچھ فلسفیانہ اپروچ ہے آپ کی۔
 
Top