تعارف میں ہی میں

میرا تعلق بھارت سے ہے۔ اردو سے محبت اور جذباتی وابستگی نے مجھے پہلے اردو ویکیپیڈیا پھر اردو محفل کا راستہ دکھایا۔ آپ دوستوں اور محفلین کی توجہ، رہنمائی اور محبت کا طالب ہوں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید شعیب صاحب،

آپ کو اردو محفل میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ آتے جاتے رہیے گا۔

اُمید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

انتہا

محفلین
اردو محفل میں باقاعدہ خوش آمدید، خوش رہیے، خوش رکھیے اور خوش ہونے دیجیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شعیب بھائی اردو محفل میں خوش آمدید۔

ہندوستان سے تو بہت سے اراکین اردو محفل کا حصہ ہیں۔

آپ کا تعلق ہندوستان میں کہاں سے ہے؟
 

نایاب

لائبریرین
محترم شعیب بھائی
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
یہ محفل اردو سیکھنے سیکھانے کے نور ہی سے منور ہے ۔
عجز و انکسار بلا شبہ علم نافع کے حامل کی علامت
اور علم نافع کی تقسیم احسن العمل ۔
بھارت کس شہر سے ہیں ۔؟
کیا دلچسپیاں ہیں ۔ ؟
شاعری کہتے ہیں یا نثر لکھتے ہیں ۔؟
 

پپو

محفلین
میرا تعلق بھارت سے ہے۔ اردو سے محبت اور جذباتی وابستگی نے مجھے پہلے اردو ویکیپیڈیا پھر اردو محفل کا راستہ دکھایا۔ آپ دوستوں اور محفلین کی توجہ، رہنمائی اور محبت کا طالب ہوں۔
شیعب بھائی محفل پر خوش آمدید
یہاں تو یہ حال ہے
اب جس کے جی میں آئے وہی پائےروشنی
ہم نے تو دل جلا کے سرِ عام رکھ دیا
 
بھارت کے شہر ناگپور سے تعلق ہے۔
دلچسپی بس ایک ہی ہے۔ وہ ہے علم۔
فی الحال تو نثر نگاری بر اردو ویکیپیڈیا۔ البتہ شعر بالخصوص علم عروض میں میرے دادا مرحوم اپنے وقت میں ہندوستان کے تین بڑے شاعروں میں تھے۔ ہوسکتا ہے یہ صفت کسی وقت میرے اندر بھی منتقل ہوجائے اور میں بھی کلام موزوں کرنے لگوں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ شرمندہ نہ کریں احمد بھائی، میں خود یہاں سیکھنے کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ :)

بھیا ۔۔۔! اس میں شرمندہ ہونے والی کوئی بات نہیں یہاں سب ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ مجھ سمیت تقریباً سب نے ہی یہاں سے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے۔
 
Top