مے مغانہ

رگ تاک منتظر ہے تری بارش کرم کی

کہ عجم کے مے کدوں میں نہ رہی مے مغانہ

اس شعر میں موجود لفظ ''مے مغانہ'' میری سمجھ سے بالاتر ہے اہل علم احباب سے مدد کی درخواست ہے۔شکریہ!
 
رگ تاک منتظر ہے تری بارش کرم کی

کہ عجم کے مے کدوں میں نہ رہی مے مغانہ

اس شعر میں موجود لفظ ''مے مغانہ'' میری سمجھ سے بالاتر ہے اہل علم احباب سے مدد کی درخواست ہے۔شکریہ!

مغانہ کا لفظی مطلب تو بوسیدہ اور خراب ہے ۔۔ باقی سینئرز بہتر بتا سکتے ہیں ۔۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
مغانہ، مُغ سے ہے۔ مغ کے کئی مطلب ہیں، شراب فروش ، آتش پرست، رند وغیرہ۔ جمع اس کی مغاں ہے، پیر مغاں، مغ بچہ تراکیب بھی مستعمل ہیں۔ شعر میں عجم اور آتش پرستوں کی شراب یعنی مے مغانہ کی نسبت ظاہر ہے۔
 
آخری تدوین:
مغانہ، مُغ سے ہے۔ مغ کے کئی مطلب ہیں، شراب فروش ، آتش پرست، رند وغیرہ۔ جمع اس کی مغاں ہے، پیر مغاں، مغ بچہ تراکیب بھی مستعمل ہیں۔ شعر میں عجم اور آتش پرستوں کی شراب یعنی مئے مغانہ کی نسبت ظاہر ہے۔
بہت شکریہ پیارے بھائی جان!
ویسے یہ بھائی جان کا طرز تخاطب آپ کو گراں تو نہیں گزرتا؟
 
تجھے ياد کيا نہيں ہے مرے دل کا وہ زمانہ
وہ ادب گہ محبت ، وہ نگہ کا تازيانہ

يہ بتان عصر حاضر کہ بنے ہيں مدرسے ميں
نہ ادائے کافرانہ ، نہ تراش آزرانہ

نہيں اس کھلی فضا ميں کوئی گوشۂ فراغت
يہ جہاں عجب جہاں ہے ، نہ قفس نہ آشيانہ

رگ تاک منتظر ہے تری بارش کرم کی
کہ عجم کے مے کدوں ميں نہ رہی مے مغانہ

مرے ہم صفير اسے بھی اثر بہار سمجھے
انھيں کيا خبر کہ کيا ہے يہ نوائے عاشقانہ

مرے خاک و خوں سے تونے يہ جہاں کيا ہے پيدا
صلہ شہيد کيا ہے ، تب و تاب جاودانہ

تری بندہ پروری سے مرے دن گزر رہے ہيں
نہ گلہ ہے دوستوں کا ، نہ شکايت زمانہ
 

الف عین

لائبریرین
میرا خیال ہے اس وقت شائد وہ بہت چھوٹے تھے۔
بہر حال خیر کا پہلو اس لئے نکلتا ہے کہ کم از کم سازش میں تو شامل نہیں تھے۔
بشیر بدر کا اچھا شعر یاد آ گیا
اندھے کنوئیں میں مار کے جو پھینک آئے تھے
ان بھائیوں سے کہنا ابھی تک حیات ہوں
 
Top