جی بھائی آپ ایکسس کے بغیر بھی اس کو مکمل سوفٹ وئیر کی حالت میں بھی چلا سکتے ہو۔اور نہ صرف چلا سکتے ہو بلکہ اس کے ربن بھی اردو میں اوربٹن تو خیر آپ اردو میں خود ہی کر لو گے اس کے لئے آپ کو ایکسس رن ٹائم انسٹال کرنا پڑے گا۔
ذیشان رسول بھائی! ذرا مزید تفصیل عنایت فرمائیے۔
اب سے کوئی تیس سال ادھر ہمیں بھی یہی شوق تھا کہ اپنی لائبریری کے لیے ایک عدد ایگزی فائل بنائی جائے جس کو چلانے کے لیے ہر مرتبہ ایکسس کی ضرورت نہ ہو۔
اللہ بخشے مرحوم ڈی بیس تھری پلس اور پھر بعد میں فوکس بیس وغیرہ میں ہم ایسی حرکتیں کیا کرتے تھے۔ درمیان میں کلپر نے تو مشکل ہی آسان کردی تھی۔ جب سے ایکسس آیا یہ سہولت ہم سے واپس لے لی گئی۔
ہم نے وژول بیسک میں یہی پروگرام بنانا چاہا تو پتہ چلا کہ ہم صرف یوزر انٹرفیس بنا سکتے ہیں۔ باقی کیوریز کے لیے سی پلس استعمال کرنا پڑے گا۔ اب سی پلس ہماری استطاعت سے باہر تھی۔ نتیجتاً اس سارے سلسلے کو موقوف کردینا پڑا۔
اب بھی کبھی کبھی راتوں کو اٹھ بیٹھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ اگر ہم اپنی کتابوں کی لائبریری کے لیے ایک ڈیٹا بیس کی ایگزی فائل بناسکتے تو کیا عمدہ بات ہوتی۔