م س ورڈ میں کرسر کی آخری پوزیشن ؟

طمیم

محفلین
م س ورڈ میں کام کے دوران ایک مسئلہ آیا ہے کہ فائل پر کام کرنے کے بعد جب اسے بند کیا جاتا ہے اور دوبارہ کھولنے پر کرسر پہلے صفحہ پر موجود ہوتا ہے ۔
کیا کوئی ایسی سیٹنگ ہے کہ کرسر دوبارہ فائل کھولنے پر اپنی آخری پوزیشن پر جہاں پر کام کیا گیا ہو نظر آئے تاکہ وہاں سے ہی آگے کام کیا جاسکے ؟ نہ کہ دوبارہ تلاش کرنا پڑے کہ آخری دفعہ کہاں پر کام کیا تھا۔
میرے پاس م س ورڈ 2007 ورژن ہے ۔ گوگل میں ایک جگہ ایک جگہ بیان کیا گیا تھا کہ شفٹ f5 کے ساتھ ایسا ممکن ہے لیکن میرے پاس تو نہیں ہوا ۔
 

نعیم سعید

محفلین
کیا ایسا ممکن نہیں کہ اس کے لیے ورڈ ہی میں ’میکرو‘ بنا دیا جائے۔ یعنی فائل بند کرنے سے پہلے ’میکرو‘ کے ذریعے کرسر پوزیشن کو رکارڈ کر لیا جائے۔ اور فائل دوبارہ کھولنے پر ’میکرو‘ ہی کی مدد سے اسی مقام پر پہنچا جاسکے۔
جب سے اپنے کام کو ’ورڈ‘ پر منتقل کیا ہے، اس چیز نے مجھے بھی بہت پریشان کیا ہوا ہے، کیونکہ ’ان پیج‘ کی چند خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی ہے کہ جس پوزیشن پر رہتے ہوئے فائل کو آخری بار سیو کیا جائے دوبارہ کھولنے پر خود بہ خود فائل اسی پوزیشن ہی سے کھلتی ہے، اور کسی تیار شدہ مسودہ پر کام کرتے وقت اس فیچر کی بڑی اہمیت ہے خاص طور اس وقت جب آپ اپنی فائل کو اپنی مرضی سے سیو کر کے بند کرنے کا پورا اختیار بھی نہ رکھتے ہوں۔ یعنی نہ جانے کب بجلی چلی جائے اور آپ اپنے کمپیوٹر کی بند اسکرین کو دیکھتے رہ جائیں۔
 

طمیم

محفلین
http://blogs.bnet.com/businesstips/?p=5190

شفٹ f5 کا فنکشن 2007 میں‌کام نہیں کرتا ۔ اس کے لئے میرے خیال میں بھی ایک میکرو بنانا پڑے گا ۔ میکرو بنانے کے بارہ میں مجھے کچھ معلوم نہیں ۔
لیکن ایسا میکرو جو کہ کسی ایک ٹیکسٹ فائل کے ساتھ محفوظ نہ ہو بلکہ ورڈ کی اپنی سیٹنگ میں محفوظ ہو تاکہ ہر فائل پر لاگو ہوسکے۔
 

نعیم سعید

محفلین
کیونکہ ’ایکسل‘ میں یہ سہولت موجود ہے، اس لیے ’ورڈ ‘ میں ایسا کرنا کوئی ناممکن بات نہیں ہونی چاہئے۔
 

arifkarim

معطل
لیجئے دوستو حل مل گیا۔ یہ ماکرو ڈیفالٹ Normal.dotm ٹیمپلیٹ میں شامل کر لیں اور انپیج کی طرح جہاں کھولیں گے، بند کریں گے، وہیں سے دوبارہ کھلے گا:
کوڈ:
Sub FileSave() 
On Error Resume Next 
ActiveDocument.Bookmarks.Add Range:=Selection.Range, name:="OpenAt" 
ActiveDocument.Save 
End Sub 

Sub FileSaveAs() 
On Error Resume Next 
ActiveDocument.Bookmarks.Add Range:=Selection.Range, name:="OpenAt" 
Dialogs(wdDialogFileSaveAs).Show 
'Add filename and path to title bar 
ActiveWindow.Caption = ActiveDocument.FullName 
End Sub 

Sub AutoOpen() 
'add filename and path to title bar 
ActiveWindow.Caption = ActiveDocument.FullName 
'turn on table grid line display 
ActiveWindow.View.TableGridlines = True 
If ActiveDocument.Bookmarks.Exists("OpenAt") = True Then 
    ActiveDocument.Bookmarks("OpenAt").Select 
End If 
End Sub
 

طمیم

محفلین
یہ ٹیمپلیٹ کہاں واقع ہے
کیسے بدلنا ہے؟
کیا اس کے اندر موجود ٹیکسٹ کو کیا مکمل طور پر بدلنا ہے؟
یا صرف کوڈ کا کوئی حصہ بدلنا ہے؟
 

نعیم سعید

محفلین
عارف بھائی کے دیئے ہوئے ’ماکرو کوڈ‘ کو ’ورڈ 2007‘ میں استعمال کرنے کا آسان طریقہ:
ورڈ میں Developer ٹیب کے ذریعہ Visual Basic میں جائیں۔ اگر پیج بالکل خالی ہو تو شروع ہی میں ’ماکرو کوڈ‘ کی تفصیل کاپی کر کے پیسٹ کر دیں، اور پہلے سے کچھ تفصیل موجود ہو تو آخر میں جاکر پیسٹ کر لیں۔ سیو کر کے Visual Basic بند کردیں۔
لیجیے آپ کا ’ماکرو‘ بن گیا، اب کسی بھی ورڈ فائل کو کھول کر چیک کر لیں جہاں آخری بار سیو کر کے فائل بند کی جائے گی دوبارہ کھولنے پر فائل وہیں سے کھلے گی۔
 
Top