م س ورڈ 2010 میں جمیل نوری نستعلیق کے ساتھ مشکل

قیس

محفلین
السلام علیکم
دوستان محفل آج ایک عجیب ہی مشکل پیش آئی تو آپ سے مدد حاصل کرنے آ پہنچا ۔ میں نے ایک کتاب کو یونیکوڈ میں ٹائپ کیا ہے ۔ جمیل نوری تستعلیق فانٹ کے ساتھ ، اب مشکل یہ ہے کہ جب میں اس فائل کو اپنے کمپیوٹر یعنی پی سی پہ کھولتا ہوں تو اس کے کل صفحات 327 دکھاتا ہے جب کہ وہی فانٹ اور سائز اور جب میں اسی فائل کو اپنے لیپ ٹاپ پہ کھولتا ہوں تو 250 صفحات دکھاتا ہے جب کہ دنوں پہ ونڈوز دس اور م س آفس 2010 ہے ۔ اس دونوں میں صرف ایک فرق نظر آتا ہے کہ پی سی پہ فانٹ کشیدہ دکھتا ہے اور لیپ ٹاپ پہ سادہ نوری نستعلیق ، اسکی کیا وجہ ہے؟ یا اسکا کوئی حل؟ از راہ کرم کوئی حل بتائیں ۔ شکریہ والسلام
 

فاتح

لائبریرین
کنٹرول اے (سلیکٹ آل ) کریں اور ایم ایس ورڈ کی فونٹ لسٹ میں سے کشیدہ کی بجائے جمیل نوری نستعلیق سادہ اپلائی کریں۔ اگر لسٹ میں نظر نہیں آ رہا تو اس کا مطلب ہے انسٹال نہیں ہے۔
لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ دونوں پر جمیل نوری نستعلیق سادہ اور کشیدہ دونوں فونٹس انسٹال کریں اور پھر دیکھیں۔
 

قیس

محفلین
السلام علیکم جناب فاتح صاحب!
آپ کے جواب سے کچھ مدد تو نہیں ہوئی لیکن ایک نظریہ آیا کہ نستعلیق فانٹ کو دوبارہ انسٹال کروں دوبارہ انسٹال کیا تو ٹھیک ہوگیا ۔ حالانکہ فانٹ یہی سیلیکٹ تھا لیکن کشیدہ کیوں دکھا رہا تھا اس بات کا علم نہ ہو سکا ۔ والسلام
 
Top