م م مغل صاحب کی صحتیابی کے لیے دعا۔

فہیم

لائبریرین
آپ سب کو یہ جان کر شاید افسوس ہو کہ
محفل کے بہت زیادہ اور بنا سوچے سمجھے بولنے والے رکن۔
جناب م م مغل صاحب ایک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔
ان کے سر پر گہری چوٹ آئی ہے۔

آپ سب لوگوں سے درخواست ہے کہ ان کی صحتیابی کے لیے دعا کیجئے۔
اور یہ بھی کہ آئندہ وہ ایسے حادثات سے محفوط رہیں:praying:
 
شاہ حسین

محفلین
ہماری نیک تمنات آپ کے ساتھ ہیں‌ ۔ جناب مغل صاحب اللہ پاک کے حضور آپ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔
خداوند کریم آپ کو شفائےکاملہ و عاجلہ عطا فرمائے (آمین( ۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کیا ہو گیا مغل بھائی کو
اللہ تعالیٰ ان کو سختِ کاملہ عطا فرمائے آمین
کیا بہت زیادہ لگی ہے ان کو اگر کل فون کیا جائے تو بات ہو جائے گی
 
تیشہ

محفلین
مگر یہ ایسا تھریڈ یہاں گپ شپ میں کیوں کھولا ہے فہیم :confused: اسکو دعائیہ کلمات میں نہیں ہونا چاہئیے تھا :chatterbox:

اگر تو ایسا کچھ ہوا ہے تو دعاُ ہے مغل بھائی کے لئے ۔۔
 
نوید صادق

محفلین
بھائی صاحب۔ یہ کیا ہوا، کب اور کیسے؟؟ ابھی شام کو تو آپ کا sms ملا ہے۔انشائاللہ صبح فون پر بات ہو گی۔ اللہ آپ کو شفائے کاملہ سے نوازے۔
 
مغزل

محفلین
آپ سب کو یہ جان کر شاید افسوس ہو کہ

----------(‌شائد ہی افسوس ہو ۔۔ واہ واہ --- ) ارے بھائی کلمات ِ تاسف کی بجائے ، ۔۔ ’’ شاید ‘‘

محفل کے بہت زیادہ اور بنا سوچے سمجھے بولنے والے رکن۔

واہ واہ ۔۔ یہ تو مجھے آج معلوم ہوا، ۔۔ ویسے یہ دعائیہ مراسلہ ہے کہ طنزیہ پیرایہ اظہار ؟؟

جناب م م مغل صاحب ایک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ان کے سر پر گہری چوٹ آئی ہے۔

معاف کیجے سر پر چوٹ نہیں، ’’ گومڑ‌ ‘‘ کا تذکرہ ہے مذکورہ واقعے کی بابت۔۔
فخر نوید والی رپورٹنگ نہ کریں تو بھلا ہوگا۔

آپ سب لوگوں سے درخواست ہے کہ ان کی صحتیابی کے لیے دعا کیجئے۔
اور یہ بھی کہ آئندہ وہ ایسے حادثات سے محفوط رہیں:praying:

ٹھیک ہے صاحب۔ کسی بہانے منھ بسورتا ہوا ، فہیم اب مسکرانے تو لگا۔۔:battingeyelashes:

( دیگر احباب یہ روابط ملاحظہ کیجے )
83 - 85
 
فخرنوید

محفلین
----------(‌شائد ہی افسوس ہو ۔۔ واہ واہ --- ) ارے بھائی کلمات ِ تاسف کی بجائے ، ۔۔ ’’ شاید ‘‘

واہ واہ ۔۔ یہ تو مجھے آج معلوم ہوا، ۔۔ ویسے یہ دعائیہ مراسلہ ہے کہ طنزیہ پیرایہ اظہار ؟؟

معاف کیجے سر پر چوٹ نہیں، ’’ گومڑ‌ ‘‘ کا تذکرہ ہے مذکورہ واقعے کی بابت۔۔
فخر نوید والی رپورٹنگ نہ کریں تو بھلا ہوگا۔

ٹھیک ہے صاحب۔ کسی بہانے منھ بسورتا ہوا ، فہیم اب مسکرانے تو لگا۔۔:battingeyelashes:

( دیگر احباب یہ روابط ملاحظہ کیجے )
83 - 85
شکریہ نوازش جناب م م مغل جی
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے بھی کچھ کچھ یہی لگ رہا تھا۔ کہا بھی تھا کہ اُم آمنہ سے پنگا نہیں لینے کا۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

ہر وقت خوف الٰہی و اہلیہ سے ڈرتے رہا کریں۔ اور توبہ و استغفار کرتے رہا کریں۔
 
فہیم

لائبریرین
----------(‌شائد ہی افسوس ہو ۔۔ واہ واہ --- ) ارے بھائی کلمات ِ تاسف کی بجائے ، ۔۔ ’’ شاید ‘‘
بھئی وہ کیا ہے نہ۔
کہ کوئی بیگم کے ہاتھوں بجائے کھیر کھانے کے مار کھائے۔
تو لوگوں کو افسوس کم ہوتا ہے۔
اور ہنسی زیادہ آتی ہے:rollingonthefloor:
تبھی یہ شاید کا تڑکا مارنا پڑا;)

واہ واہ ۔۔ یہ تو مجھے آج معلوم ہوا، ۔۔ ویسے یہ دعائیہ مراسلہ ہے کہ طنزیہ پیرایہ اظہار ؟؟

جلتے پر تیل:p
مطلب سر پر پڑے گومڑ پر ایک ہلکی سی چپت:biggrin:

معاف کیجے سر پر چوٹ نہیں، ’’ گومڑ‌ ‘‘ کا تذکرہ ہے مذکورہ واقعے کی بابت۔۔
فخر نوید والی رپورٹنگ نہ کریں تو بھلا ہوگا۔

بھئی اب میں یہ لکھتا تو اچھا نہ لگتا نہ کہ بیگم نے سر پر بیلن دے مارا:rolleyes:
اور بنا چوٹ لگے تو گومڑ پڑنے سےرہا۔
اس لیے میں نے صرف اوپری خبر سے کام چلا لیا;)

ٹھیک ہے صاحب۔ کسی بہانے منھ بسورتا ہوا ، فہیم اب مسکرانے تو لگا۔۔:battingeyelashes:

ارے صاحب ہم تو پہلے بھی ہنستے مسکراتے رہتے تھے۔
آپ کو کب ہم منہ بسورتے دکھائی دیے:)
 
Top