تاسف م م مغل (مغزل ) بھائی کے چھوٹے بھائی کی شہادت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
انتہائی افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ محفل کے ہر دل عزیز رکن مغزل (م م مغل) بھائی کے چھوٹے بھائی محمد رؤف مغل مورخہ8 ستمبر 2015 جامِ شہادت نوش کر گئے۔
انا للہ وا انا الیہ راجعون​
دکھ کی ان گھڑیوں میں محمود مغل بھائی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور شہید محمد رؤف مغل کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
Rauf.jpg~original
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔
معذرت محمود بھائی اس سے زیادہ میں کچھ بھی نہیں کہہ سکی۔ اس دکھ سے گزری بھی ہوں اور واقف بھی۔
یہ دکھ کسی لاعلاج مرض جیسا ہے جسے لگ گیا تو بس پھر اس کی جان بھی اس دنیا سے جانے کے بعد ہی چھوٹتی ہے۔۔
اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور آپ سب لوگوں کو یہ دکھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین
 

ظفری

لائبریرین
اور مت کہو انہیں مردہ جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں، بلکہ وہ زندہ ہیں مگر تمہیں اس کاشعور نہیں ‘‘ ( سورہ بقرہ :154)
 

آوازِ دوست

محفلین
اور مت کہو انہیں مردہ جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں، بلکہ وہ زندہ ہیں مگر تمہیں اس کاشعور نہیں ‘‘ ( سورہ بقرہ :154)
والدین، بہن بھائیوں، دوستوں اور عزیز و اقارب کو محمد رؤف مُغل کی شہادت مبارک ہو۔ انشاء اللہ شہیدوں کا لہورائیگاں نہیں جائےگا۔
 

نایاب

لائبریرین
شہید کی موت قوم کی حیات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہید زندہ اور اپنے رب سے رزق پاتے ہیں ۔۔۔۔۔
یہ درجہ بلند بلاشبہ نصیب والوں ہی کو ملتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حق تعالی شہید کی شہادت کو قبول فرمائے ۔۔۔۔۔۔ آمین
بہت دعائیں
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ مغل بھائی اور ان کے گھر والوں پر اپنا رحم فرمائے اور شہید کے درجات بلند فرمائے آمین
 

x boy

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ شہادت قبول کرے، آمین

سمجھ نہیں آئی
مبارک باد میں نہیں ہونا چاہئے
تاسف میں ٹھیک ہے
ایک شخص شہید ہوا یا بستر پر مرا پیچھے والوں کے لئے تو صبر چھوڑگیا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top