تاسف م م مغل کی بیٹی فاطمہ کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی درخواست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

بلال

محفلین
ابھی م۔م۔ مغل بھائی سے فون پر بات ہوئی اور پتہ چلا کہ ان کی ڈیڑھ سالہ بیٹی فاطمہ پچھلے کچھ دنوں سے ہسپتال میں ہے۔ آپ تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ فاطمہ بٹیا کے لئے صحت و تندرستی کی دعا کریں۔
عید کے دن فاطمہ نے غلطی سے تیل پی لیا تھا جو کہ غوطہ وغیرہ لگنے کی وجہ سے تھوڑا بہت پھیپھڑوں میں بھی چلا گیا۔ جس سے اس کی طبیعت بہت سخت خراب ہو گئی۔ ایک وقت تو ایسا بھی آیا کہ ڈاکٹر نے جواب دے دیا۔ م م مغل بھائی کی عید بھی اسی پریشانی میں گزری۔ کچھ دن آئی سی یو میں رہنے کے بعد اب فاطمہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے لیکن پھر بھی آپ تمام دوستوں کی دعا کی سخت ضرورت ہے۔۔۔

اللہ تعالیٰ فاطمہ بٹیا کو مکمل صحت، لمبی عمر دے اور م م مغل بھائی کی تمام پریشانیاں دور کرے۔۔۔آمین
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری پیاری بھتیجی کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور مغل بھائی کی پریشانیوں کو دور فرمائے۔

بلال بھائی بہت شکریہ اطلاع دینے کا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اتنی چھوٹی سی گڑیا اتنی سخت تکلیف میں ۔ اتنے چھوٹے بچے تو اپنی تکلیف صحیح سے بیان بھی نہیں کر سکتے۔ اللہ تعالٰی سے امید اور دعا ہے کہ فاطمہ کو جلد از جلد کامل صحت و تندرستی عطا فرمائے، آمین ۔اللہ تعالٰی مغل بھائی کا حامی و ناصر ہو ، آمین ۔
 
اللہ تعالیٰ چھوٹی بچی کو شفا عطا فرمائے۔آمین
أذهب البأس رب الناس واشف أنت الشافي لا شفا إلا شفاءك شفاء الله يغادر سقما
لا بأس طهور إن شاء الله
 

محمد وارث

لائبریرین
افسوس ہوا مغل صاحب کی پریشانی کا سن کے۔ اللہ تعالیٰ فاطمہ بیٹا کو جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

پپو

محفلین
اللہ تعالیٰ سے دل کی گہرائیوں سے دعا ہے کہ ہماری بیٹی کو شفا کاملہ سے نوازے اور ماں باپ کے دل کا سکون بنا دے آمین
 

mfdarvesh

محفلین
اللہ کرم ننھی فاطمہ کو زندگی، صحت اور ایمان عطا فرما دے آمین

أذهب البأس رب الناس واشف أنت الشافي لا شفا إلا شفاءك شفاء الله يغادر سقما
لا بأس طهور إن شاء الله
 

بلال

محفلین
کین سم ون ٹیل آس آباؤٹ لٹل اینجل فاطمہ پلیز
م م مغل بھائی سے بات ہوئی ہے وہ بتا رہے تھے کہ آپ سب کی دعاؤں سے فاطمہ اب پہلے سے بہت بہتر ہے اور ہسپتال سے گھر آ چکی ہے لیکن ڈاکٹر نے کوئی تین مہینے کا دوائیوں کا کورس بتایا ہے وہ چل رہا ہے۔
 

بلال

محفلین
م م مغل بھائی نے شمشاد، سیدہ شگفتہ، توحیدی، عائشہ عزیز، مقدس، محمد وارث، پپو، ام نور العين، mfdarvesh اور طالوت سب دوستوں کا فرداً فرداً نام لے کر شکریہ ادا کیا ہے اور ان تمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں فاطمہ بٹیا کے لئے دعا کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ پہلی فرصت میں اردو محفل پر خود حاضر ہوتا ہوں۔ بس دعا کیجئے اللہ تعالیٰ تمام مشکلات آسان فرمائے۔۔۔آمین
 

mfdarvesh

محفلین
شکریہ بلال بھائی
بہت خوشی ہوئی سن کے اللہ اس معصوم اور زیادہ جلدی صحت کاملہ عطا فرمائے آمین
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم
میں جملہ احباب کا فردا فردا شکر گزار ہوں کہ آپ نے مشکل وقت میں دعائوں سے سہارا دیا
فاطمہ خاصی بہتر ہے ڈاکٹر کے مطابق حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
انشا اللہ میں پھر کسی وقت حاضر ہوں گا۔
والسلام
طالبِ دعا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top