نئی دلی: عام آدمی پارٹی کے دفتر پر حملہ، توڑ پھوڑ

حسینی

محفلین
نئی دلی: عام آدمی پارٹی کے دفتر پر حملہ، توڑ پھوڑ
207667_44304442.jpg

بھارت کی نومولود جماعت ''عام آدمی پارٹی'' کو دارالحکومت دلی میں اقتدار سنبھالے ابھی کچھ ہی دن گزرے ہیں کہ اتر پردیش میں اس کے دفتر پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔
نئی دلی: (دنیا نیوز) بھارتی ٹی وی کے مطابق عام آدمی پارٹی کے دفتر پر حملہ بھارتی وقت کے مطابق آج صبع پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تقریباً تیس سے چالیس نوجوان کوشامبی میں پارٹی کے دفتر پر جمع ہوئے اور وہاں نعرہ بازی اور توڑ پھوڑ کی۔ حملہ آوروں کا کہنا تھا کہ وہ بھوشن کےاس بیان پر احتجاج کر رہے تھے کہ کشمیر میں داخلی سلامتی کے لیے فوج کی تعیناتی پر حتمی فیصلہ ایک ریفرینڈم کے بعد ہی کیا جانا چاہیے۔ شرپسند افراد دفتر میں توڑ پھوڑ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کہ بعد دہلی سیکریٹیریٹ کیسکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ واضع رہے کہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اروند کیجری وال نے سکیورٹی لینے سے انکار کردیا تھا اور دہلی سیکریٹریٹ سے بھی پولیس کی نفری ہٹا دی گئی تھی۔ اس واقعے میں دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے اتر پردیش کے وزیر اعلی اکلیش یادیو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو فووری گرفتار کریں۔ ادھر برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہندو قوم پرستوں نے عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما کے مسئلہ کشمیر پر بیان کے ردِعمل میں پارٹی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ حزب اختلاف بھارتیہ جنتا پارٹی اور ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس نے حملے کی مذمت کی ہے لیکن آر ایس ایس کے ترجمان رام مادھو نے کہا کہ وہ کشمیر پر بھوشن کے بیان کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
http://dunya.com.pk/index.php/taza-tarian/2014-01-08/207667
 

ساجد

محفلین
یہی ہے وہ شدت پسندی جو سیاسی اور مذہبی حوالے سے پاکستان اور بھارت میں کافی مضبوط جڑیں رکھتی ہے ۔ یہ شدت پسندی قوانین اور حکومتوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ ہماری حکومتوں اور عوام کو اس کی خطرناکی کا درست اندازہ نہیں ہے اور اگر کہیں ہے بھی تو اس کے خلاف آواز بلند کرنے والے کو "عدم آباد" روانہ کر دیا جاتا ہے ۔
 
Top