نئی دہلی کے کا لندی کنج پارک میں سعود بھائی کے ساتھ مارننگ واک پر

proxy

proxy
proxy

نئی دہلی کا لندی کنج پارک : عقب میں دیو قامت ( دلی آئی جھولا ) دکھائی دے رہا ہے جسے جھولنے پوری دہلی سے سیاح یہاں آتے ہیں

دوستو ۔۔۔۔۔۔۔۔ گزشتہ کئی روز کی مستقل وعدہ خلافی کے بعدآج میں اپنی بے ترتیب مصروفیتوں سے نکل کر اب سے کچھ دیر قبل سعود بھائی کے ساتھ کالندی کنج پارک نئی دہلی سے مارننگ واک پر تھا بس ابھی ابھی واپسی ہوئی ہے ، سوچا کچھ یادگار تصویریں محفوظ کر لوں کیوں کہ کل ہی جناب امریکہ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، ایک سیلفی اور دو تصویریں آپ سب کی خدمت پیش ہیں ۔

دوران واک ماضی حال اور مستقبل کے حوالے سے کئی اہم ایشوز پر گفتگو ہوتی رہی اپنی آنے والی نیوز ویب سائٹ کے تعلق سے مفید مشورے حاصل کیے ۔ اللہ محترم کو جزائے خیر دے بڑے پتے کی باتیں بتاتے ہیں اور بڑے مفید مشوروں سے نوازتے ہیں جناب ۔
وقت کی پابندی اور طے شدہ وقت پر کام نمٹانا جناب کی فطرت ہے۔ اس معاملے میں میں بڑا ہی بے ترتیب ٹھہرا۔

ہوا یوں کہ ایک دن میں جوش میں آکرکہہ بیٹھا کہ کل سے میں بھی آپ کے ساتھ مارننگ واک کیا کروں گا نکلتے وقت مجھے ایک کال کر دیجیے گا ، بس کیا تھا جناب روزانہ ٹھیک طے شدہ وقت پر کال کرتے لیکن گزشتہ ایک ہفتے سے ہم کبھی اپنا وعدہ پورا نہ کر سکے ۔

پھر ہم نے یہ طے کیا کل تو ضرور علی الصبح اٹھیں گے فجر کی نمازبا جماعت ادا کریں گے اور پھر سعود بھائی کے ساتھ مارننگ واک پر جائیں گے ، کیوں کہ اب اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا کیونکہ کل ہی ان کی فلائٹ ہے،

اب آج ہم تھے تو جناب اصلاحی صاحب نہیں پہونچ سکے ان کی غیر موجودگی کی خلش اور اپنی موجودگی کی خوشی کا احساس میرے اندر دست گریباں تھا اور ہم طلوع آفتاب تک قدم بہ قدم چہل قدمی کرتے رہے۔۔۔۔۔۔۔

اللہ سے دعا ہے کہ سعود بھائی خیر و عافیت سے اپنی منزل مٖقصود پر پہونچ جائیں ۔آمین​
 
اب آج ہم تھے تو جناب اصلاحی صاحب نہیں پہونچ سکے ان کی غیر موجودگی کی خلش اور اپنی موجودگی کی خوشی کا احساس میرے اندر دست گریباں تھا اور ہم طلوع آفتاب تک قدم بہ قدم چہل قدمی کرتے رہے۔۔۔۔۔۔۔​
مجھے تو برائن ٹریسی کی بُک "ایٹس دیٹ فروگ"(سب سے گندا مینڈک سب سے پہلے کھاو) یعنی کے سب سے مشکل کام سب سے پہلے کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔اور میرے پڑھائی کے وقت چہل قدمی کے لئے بُلاتے ہیں ۔پھر شام میں شکیل بھائی سے ڈانٹ مجھے ہی پلواتے ہیں ۔ حد ہے یہ بڑے بھی نا :)
بچے کی جان لیں گے کیا :)))))
 
آپ ہی علما ئ یہ درس دیتے ہیں کہ یہ جسم وجان خدا کی امانت ہے اس کی خیال رکھو ، پڑھنے کے وقت صرف پڑھنا، کھیلنے کے وقت صرف کھیلنا اور کام کے وقت صرف کام ہونا چاہیے ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اور بال بھی سفید نہیں ہوتے !
شاید ابھی اتنے بوڑھے نہیں ہوئے !!
بوڑھے تو بہت ہیں۔ ایک دن مجھے فرمانے لگے کہ سو سال بعد انسان دوبارہ جوان ہوجاتا ہے۔ میں نے انکار کیا۔ تو چمکتی آنکھوں سے فرمانے لگے۔ میری عمر بوجھو تو۔۔۔ :p
 
دوستو آپ کی بے پناہ محبتوں کا شکریہ ، بھائیو ں مجھے تھوڑا دبلے ہونے کی دعا دے دیجیے نا ۔۔۔ قسم اس پرور دگار کی جو موٹوں کو دبلا اور دبلوں کو موٹا کرنے پر قادر ہے ۔ کل سے ہر قیمت بلا ناغہ مارننگ واک کیا کروں گا ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
دوستو آپ کی بے پناہ محبتوں کا شکریہ ، بھائیو ں مجھے تھوڑا دبلے ہونے کی دعا دے دیجیے نا ۔۔۔ قسم اس پرور دگار کی جو موٹوں کو دبلا اور دبلوں کو موٹا کرنے پر قادر ہے ۔ کل سے ہر قیمت بلا ناغہ مارننگ واک کیا کروں گا ۔
آپ نے سعود بھائی سے راز پوچھا ہی نہیں۔ ہم تو امید لگائے بیٹھے تھے کہ آپ ان سے پوچھ کر ہمیں بھی بتائیں گے۔ تاکہ ہم بھی اپنے اوپر موجود منوں چربی سے کلو دو کلو تو گھلا سکیں۔ :)
 
Top