نئی زندگی سے متعلق ایک غزل

صبحِ نو کی نوید ہوتی ہے
جب ہمیں ان کی دید ہوتی ہے

ایک گونہ سکون ملتا ہے
جب بھی گفت و شنید ہوتی ہے

اجنبیت کہاں رہی اب تو
روز ملتے ہیں عید ہوتی ہے

مے سے مطلب ہمیں ، ہماری تو
اس نظر سے کشید ہوتی ہے

ہم بھی بے اختیار ہیں کہ شکیل
دل کو ان سے امید ہوتی ہے

ہر شعر کے پہلے لفظ کو ملایا جائے تو زوجہ کا نام (صائمہ) بن جاتا ہے

اساتذہ اور احباب کی نذر
 
یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم شکیل بھائی !
ماشاء اللہ ۔اللہ تعالیٰ آپ کو بمع اہل و عیال صحت وعافیت کے ساتھ خوش و خرم رکھے۔آمین
اپنی بیگم سے غزل میں اظہار محبت کا جذبہ لائق تحسین ہے ،طنزومزاح تو بھرا پڑا ہے بیگمات کے متعلق خامہ فرسائیوں اور موشگافیوں سے لیکن سنجیدہ ادب خصوصاً غزل میں عموماً دوسروں کی بیگمات کے متعلق لکھا جاتا رہا ہے۔وجہ اس کی یہی ہے کہ بقول مشتاق احمد یوسفی اپنی بیگم سے اظہار محبت ایسا ہی ہے جیسے وہاں کھجانا جہاں خارش نہ ہو رہی ہو۔
بھلا یہ بھی کوئی بات ہے، چاہیے یہ کہ اس مقولے کا ابطال کیا جائے اور اپنی بیگم یا بیگمات پہ غزلیں لکھی جائیں تاکہ اپنا گھر آباد ہو اور دوسروں کا بھی گھر آباد رہ سکے۔ آمین
 
سیما علی

لائبریرین
مے سے مطلب ہمیں ، ہماری تو
اس نظر سے کشید ہوتی ہے

ہم بھی بے اختیار ہیں کہ شکیل
دل کو ان سے امید ہوتی ہے
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
اللہ پاک آپکی محبت کو قائم و دائم رکھے ۔
بھابھی بہت خوش قسمت ہیں کہ آپ جیسا شوہر ملا ۔
جیتے رہیے ہمیشہ شاد و آباد رہیے ۔آمین
ہمیں آپکا اظہارِ محبت بہت پسند آیا ۔اے کاش گھرانوں میں ایسی محبت نظر آئے !سوائے طعنے تشنوں کے ایک دوسرے کی خوبیوں پر بھی نظرِ کرم ہوجائے تو دنیا کسقدر خوبصورت ہوجائے ۔۔
 
بہت شکریہ، میں یہ کام اپنی مرحومہ اہلیہ کے لئے بھی کر چکا ہوں، نکاح اور رخصتی کے درمیانی وقفے میں 1992 میں۔ یہیں شیئر کی تھی، وہ بھی۔
 
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
اللہ پاک آپکی محبت کو قائم و دائم رکھے ۔
بھابھی بہت خوش قسمت ہیں کہ آپ جیسا شوہر ملا ۔
جیتے رہیے ہمیشہ شاد و آباد رہیے ۔آمین
ہمیں آپکا اظہارِ محبت بہت پسند آیا ۔اے کاش گھرانوں میں ایسی محبت نظر آئے !سوائے طعنے تشنوں کے ایک دوسرے کی خوبیوں پر بھی نظرِ کرم ہوجائے تو دنیا کسقدر خوبصورت ہوجائے ۔۔
پسندیدگی کا شکریہ،
میں ہمیشہ سے خواتین خصوصاََ بیویوں کی عزت، تکریم اور محبت کے اظہار کا قائل ہوں
 
صبحِ نو کی نوید ہوتی ہے
جب ہمیں ان کی دید ہوتی ہے

ایک گونہ سکون ملتا ہے
جب بھی گفت و شنید ہوتی ہے

اجنبیت کہاں رہی اب تو
روز ملتے ہیں عید ہوتی ہے

مے سے مطلب ہمیں ، ہماری تو
اس نظر سے کشید ہوتی ہے

ہم بھی بے اختیار ہیں کہ شکیل
دل کو ان سے امید ہوتی ہے

ہر شعر کے پہلے لفظ کو ملایا جائے تو زوجہ کا نام (صائمہ) بن جاتا ہے

اساتذہ اور احباب کی نذر
شکیل صاحب ، جذبات اور اشعار دونوں پر داد ! اللہ آپ دونوں کو خوش و خرم رکھے ( آمین . )
 
Top