نئی غزل نمبر 13 شاعر امین شارؔق

امین شارق

محفلین
محترم اساتذہ کرام جناب الف عین،
سید عاطف علی
محمد خلیل الرحمٰن
محمد احسن سمیع: راحل

نہ دن ہی ہمارا رہا نہ رات ہماری
جس دن سے نہیں ہوتی ملاقات ہماری

دنیا سمجھ گئی ہے ان آنکھوں کے اشارے
پر تم نہیں سمجھوگے کبھی بات ہماری

کیا خوش رہوگے تم مجھے مشکل میں دیکھ کر
کیا تیرے لئے جیت ہوگی مات ہماری

ان سے بچھڑ کے اپنا عجب حال ہوا ہے
اب تو ہنسی اڑاتے ہیں حالات ہماری

جس دن سے صنم ساتھ میرا چھوڑ دیا ہے
دشمن ہوئی ہے ساری کائنات ہماری

یارب ٍغم دنیا نے بہت تنگ کیا ہے
اللہ کردے دور مشکلات ہماری

اتنا غرور بھی نہیں اچھا ہے علم پر
تم سے ذرا بہتر ہے معلومات ہماری

تجھ سے تیری رحمت کے طلبگار ہیں مولا
ہم جانتے ہیں کتنی ہے اوقات ہماری

اللہ کے رستے سے کبھی بھی نہ بھٹکنا
اس راہ سے وابستہ ہے نجات ہماری

شارؔق سخن کے چاہوں تو دریا ہی بہا دوں
تم جانتے نہیں ہو ابھی ذات ہماری​
 
الف عین

لائبریرین
پچھلی بارہ غزلوں کا کیا حشر ہوا؟ لگتا ہے کہ اصلاح کروانی ہی نہیں۔
یہ بھی انہیں دو بحروں کا اختلاط ہے۔ جب اس بحر پر قابو نہیں ہے تو کوئی اور بحر متخب کرو۔
کسی مقفل الف صاحب کو ٹیک گیا ہے
 
سلام استاد محترم جناب الف عین صاحب اللہ آپکو خوش رکھے
سر یہ غزل پڑھتے ہوئے میری زبان کہیں نہیں رکی نہ مجھےکہیں وزن کا کوئی مسئلہ درپیش آیا نہ جانے میں کہاں غلطیاں کررہا ہوں
ابھی مجھے بہت محنت کی ضرورت ہے
 
میرے بھائی، صرف اس محفل پر ہی عروض کے متعلق اتنا مواد مل جائے گا کہ کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، آپ کوشش تو کریں!!!!

پہلے جب ایک غزل کے ذیل میں میں نے آپ سے تقطیع کرنے کا کہا تھا تو آپ نے تقطیع کے عمل سے ہی عدم واقفیت کا اظہار کیا تھا. اس بات کو کافی دن ہو گئے تاہم آپ اب بھی زبانی کلامی کام چلا رہے ہیں. بھائی اگر آپ اپنی شاعری کے معاملے میں واقعی سنجیدہ ہیں تو پھر اس کو وقت دیں اور عروض کی مبادیات کی آگہی حاصل کریں.
میں سخت بات کہنے لگا ہوں، برا نہ مانیے گا (اور اگر برا لگے تو میری طرف سے پیشگی معذرت) مگر کئی بار مجھے ایسا لگتا ہے نوآموز شعرا اس زمرے کو جائے اصلاح سے زیادہ "Free Ghazal Writing Service" سمجھتے ہیں، جہاں بس جیسے تیسے کچھ بھی اٹکل سے موزوں کر کے رکھ دو، کوئی مفت میں اس کو غزل بنا کر دے دے گا.
تلخ نوائی کے لیے ایک بار پھر معذرت، مگر یقین جانیے یہ میں آپ کے بھلے کے لیے ہی کہہ رہا ہوں.
 
سلام راحل بھائی بہت شکریہ آپ وقت دیتے ہیں آپ کی یا کسی بھی استاد محترم کی باتوں کا برا نہیں مانتا آپنےٹھیک کہا مجھے سنجیدہ ہوکر وقت نکالنا پڑے گا
 
Top