امین شارق
محفلین
محترم اساتذہ کرام جناب الف عین،
سید عاطف علی
محمد خلیل الرحمٰن
محمد احسن سمیع: راحل
سید عاطف علی
محمد خلیل الرحمٰن
محمد احسن سمیع: راحل
ہر دن کے بعد رات ہے اللہ کی قدرت
روشن یہ کائنات ہے اللہ کی قدرت
نبیوں کے معجزات ہیں اللہ کی قدرت
ولیوں کی کرامات ہیں اللہ کی قدرت
یہ ساری مخلوقات ہیں اللہ کی قدرت
انسان اور جنات ہیں اللہ کی قدرت
پانی کے بخاارات ہیں اللہ کی قدرت
یہ ریت کے ذرات ہیں اللہ کی قدرت
یہ غار یہ صحرا یہ سمندر یہ ہوائیں
یہ ارض و سماوات ہیں اللہ کی قدرت
یہ چاند زمینیں یہ ستارے یہ فضائیں
اور آسمان سات ہیں اللہ کی قدرت
یہ آب یہ بادل یہ بجلی یہ گھٹائیں
رحمت کی یہ برسات ہے اللہ کی قدرت
یہ پیڑ یہ پھل پھول یہ جنگل یہ نظارے
یہ خوشنما باغات ہیں اللہ کی قدرت
یہ پیار یہ نفرت کبھی غصہ کبھی چاہت
انسان کے جذبات ہیں اللہ کی قدرت
اللہ کی قدرت سے بشر چاند پر پہنچا
دنیا کی ایجادات ہیں اللہ کی قدرت
انسان نے مانا کہ فتح کرلی خلائیں
شارؔق مگر یہ بات ہے اللہ کی قدرت
روشن یہ کائنات ہے اللہ کی قدرت
نبیوں کے معجزات ہیں اللہ کی قدرت
ولیوں کی کرامات ہیں اللہ کی قدرت
یہ ساری مخلوقات ہیں اللہ کی قدرت
انسان اور جنات ہیں اللہ کی قدرت
پانی کے بخاارات ہیں اللہ کی قدرت
یہ ریت کے ذرات ہیں اللہ کی قدرت
یہ غار یہ صحرا یہ سمندر یہ ہوائیں
یہ ارض و سماوات ہیں اللہ کی قدرت
یہ چاند زمینیں یہ ستارے یہ فضائیں
اور آسمان سات ہیں اللہ کی قدرت
یہ آب یہ بادل یہ بجلی یہ گھٹائیں
رحمت کی یہ برسات ہے اللہ کی قدرت
یہ پیڑ یہ پھل پھول یہ جنگل یہ نظارے
یہ خوشنما باغات ہیں اللہ کی قدرت
یہ پیار یہ نفرت کبھی غصہ کبھی چاہت
انسان کے جذبات ہیں اللہ کی قدرت
اللہ کی قدرت سے بشر چاند پر پہنچا
دنیا کی ایجادات ہیں اللہ کی قدرت
انسان نے مانا کہ فتح کرلی خلائیں
شارؔق مگر یہ بات ہے اللہ کی قدرت