نئی غزل نمبر 9 برائے تبصرہ و اصلاح شاعر امین شارؔق

امین شارق

محفلین
محترم اساتذہ کرام جناب الف عین،
تیری زلفوں کا تیرے ہاتھ میں جو بل دیکھا
یہ منظر سانپ سمجھ کر ڈرے جو کل دیکھا

ایک ہی بات ہے کہ کالی گھٹائیں دیکھی
یا اس مخمور نگاہ میں بسا کاجل دیکھا

بارش اچھی مجھے لگنے لگی ہے اب جب سے
بھیگی برسات میں بھیگا تیرا آنچل دیکھا

اک جھلک دیکھنے سے دل میرا خوش ہے ایسے
جیسے صحرا میں برستے ہوئے بادل دیکھا

وقت اک جیسا کبھی رہتا نہیں ہے شارؔق
میں نے شہروں کو بھی بنتے ہوئے جنگل دیکھا​
 
شارقؔ بھائی ۔۔۔ آپ کی زیادہ تر غزلیں جو میں نے دیکھی ہیں، ان میں ایک ہی مسئلہ بار بار نظر آتا ہے، کہ آپ دو بحروں کو خلط کردیتے ہیں۔
یہ بتائیے کہ غزل یہاں پوسٹ کرنے سے پہلے آپ خود اشعار کی تقطیع کر کے دیکھتے ہیں یا بس اٹکل سے کام لے کر اشعار موزوں کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟
مزید اصلاح سے پہلے آپ کے ذمے یہ ہوم ورک ہے۔
اپنی مزعومہ بحر کی نشاندہی کیجیے کہ آپ نے کس بحر میں یہ غزل کہنے کی کوشش کی ہے۔
اس کے بعد اس بحر کے مطابق مطلع اور دوسرے شعر کی تقطیع یہاں لکھیے۔ اس میں جو بھی اغلاط سامنے آئیں گی، ان شاء اللہ ان کی نشاندہی اور تصحیح کے ذریعے زیادہ موثر اصلاح ہوسکے گی۔

دعاگو،
راحلؔ۔
 
راحلؔ بھائی تقطیع کیسے کی جائے آپ رہنمائی فرمادیں میں ابھی اس فیلڈ میں طفل مکتب ہوں
اس شعر کی تقتیع کیسے کروں
تیری زلفوں کا تیرے ہاتھ میں جو بل دیکھا
یہ منظر سانپ سمجھ کر ڈرے جو کل دیکھا
 
راحلؔ بھائی تقطیع کیسے کی جائے آپ رہنمائی فرمادیں میں ابھی اس فیلڈ میں طفل مکتب ہوں
اس شعر کی تقتیع کیسے کروں
تیری زلفوں کا تیرے ہاتھ میں جو بل دیکھا
یہ منظر سانپ سمجھ کر ڈرے جو کل دیکھا
بھائی یہ تو بہت بنیادی بات ہے۔ یہ تو آپ کو سیکھنا پڑے گا۔ ذیل میں عروض کی ایک آسان کتاب کا لنک دے رہا ہوں۔ پہلے آپ اس کا مطالعہ کریں اور بنیادی باتیں سیکھ لیں۔
اس کے بعد جو کمی بیشی ہوگی وہ یہاں دور کردی جائے گی۔ میں اگر ابھی یہاں تقطیع لکھ بھی دوں گا تو شاید آپ کو مبادیات کی آگہی کے بغیر سمجھ نہ آ سکے۔

کتاب کا لنک۔
http://sarwarraz.com/books/KitaabArooz.pdf
 
Top