محترم شاہنواز عامر صاحب! یہ دھیان رہے کہ آپ کی مندرجہ ذیل سابقہ شکایت سے لے کر آج تک محفل کی انتظامیہ نے ممبران کو کما حقہ یہ بات نہیں سمجھائی کہ"جو دھاگہ یا مضمون ہو اس پر اسی مضمون پر بات کی جائے" اور ہنوز آپ کے بقول اس فورم پر "بے وقوفانہ حرکات" جو دوسرے فورمز پر نہیں ہیں، جاری و ساری ہیں اور نہ صرف یہ کہ انتظامیہ ان کا نوٹس نہیں لیتی بلکہ اکثر اوقات خود بھی موضوع سے ہٹ کر گفتگو کرنا شروع کر دیتی ہے۔
سوال یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کیا آپ نے اس مرتبہ انتظامیہ سے کوئی ساز باز میرا مطلب ہے مشاورت کر کے اس بے حد سنجیدہ و رنجیدہ مسئلے کا قبل از وقت سدباب کر لیا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں کیا تو ہم کچھ بھی عرض کرنے میں آزاد ہیں۔۔۔ اب گزارش یہ ہے کہ ہم گو کہ آپ کے بہن اور بھائیوں میں تو شامل نہیں لیکن چونکہ آپ نے فورم پر التماس کی ہے سو جواب دینا ہماری قومی و اخلاقی فریضہ بن جاتا ہے۔
سب سے پہلے تو مبارک باد۔۔۔ بعد ازاں عرض ہے کہ آپ دانستہ یا غیر دانستہ طور پر
ایک عظیم پارٹی (کوچۂ ملنگاں) کی بنیاد رکھنے کی سعادت گذشتہ برس ہی حاصل کر چکے ہیں یعنی اس پارٹی کا قیام
آنجناب ہی کے آغاز کردہ دھاگے سے ہوا تھا اور اتفاقاً اس کے مقاصد بھی بعینیہ یہی ہیں یعنی "لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کے درمیان بھائی چارگی اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا"
پارٹی کا نام تو
ساجد بھائی نہ صرف تجویز کر چکے بلکہ اسے رجسٹر بھی کر چکے یعنی "
کوچۂ ملنگاں"
اس عظیم پارٹی (کوچۂ ملنگاں) کے مجھ سمیت بیشتر ارکان کے کرتوتوں کی طرح جھنڈے کا رنگ بھی سیاہ ہی زیب دیتا ہے
معیار کی بات ہے تو وہ
عسکری جوانوں سے بڑھ کر کس کا بہتر ہو سکتا ہے لہٰذا تحفہ بھی انھی کو پیش کر دیں ویسے بھی وہ آپ کی پارٹی کے بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری ہیں اور آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے حصے کے تمام امور احسن طریق پر انجام دیتے رہے ہیں۔
شام کے اخبارات میں گمنام "آشناؤں" کے طور پر تو نہیں آٖئیں گی جن کے متعلق خبریں ہوتی ہیں کہ 16 سالہ پروین آشنا کے ساتھ فرار؟