نئے آئی فون کی لائیو فوٹوز فیس بک پر شیئر کریں!

arifkarim

معطل
نئے آئی فون کی لائیو فوٹوز فیس بک پر شیئر کریں

ایپل کے آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس کا نیا فیچر لائیو فوٹو جس کی مدد سے کسی تصویر جی جی آئی ایف کی طرح اینیمیٹڈ کیا جاسکتا ہے، اب فیس بک پر نظر آئے گا۔

فیس بک موبائل اپلیکشن میں لائیو فوٹوز کے لیے سپورٹ متعارف کرائی گئی ہے اور اب نئے آئی فون کے صارفین ان حرکت کرتی تصاویر کو صرف فون پر ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اپنے دوستوں سے شیئر کرسکیں گے۔

جب آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس کے صارفین کسی لائیو فوٹو کو اپ لوڈ کریں گے تو فیس بک ایپ ایک چھوٹا لائیو آئیکون تصویر کے نیچے دائیں جانب ظاہر کرے گی۔

نیوز فیڈ یا پروفائل ٹائم لائن وغیرہ پر ان لائیو فوٹوز پر ایک گول آئیکون سے معلوم ہوگا کہ یہ اینیمیٹ تصاویر ہیں۔

آئی او ایس نائن آپریٹنگ سسٹم والے کسی بھی آئی فون پر ان لائیو فوٹوز کو دیکھا جاسکے گا مگر رواں سال کے آئی فونز ہی ان تصاویر کو فیس بک پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ فیس بک پر جی آئی ایف تصاویر کو ڈائریکٹ اپ لوڈ نہیں کیا جاسکتا اور یہ پہلی بار ہے کہ اس ویب سائٹ پر صارفین کو حرکت کرتی تصاویر براہ راست اپ لوڈ کرکے شیئر کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

فیس بک سے قبل آئی فون کی اپلیکشن ٹمبلر میں بھی لائیو فوٹو کو شیئر کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔
ماخذ
 
Top