نئے اردو اور انگریزی الفاظ، اصطلاحات، تراکیب و تراجم

جاسمن

لائبریرین
میرے جیسے لوگ جو سوشل میڈیا سے بھی دور رہتے ہیں اور( بوجہ )اخبار سے بھی۔تو ہمیں اکثر نئی نئی اصطلاحات/Terms ، تراکیب اور مختلف نئے تراجم کے بارے میں علم نہیں ہوپاتا۔
محفلین کو جن نئی اصطلاحات و تراکیب کے بارے علم ہو،مہربانی فرما کے ان کے مطلب کے ساتھ بتائیں۔
یہ اصطلاحات کسی مخصوص میدان سے متعلق نہ ہوں جیسے طب یا انجیئرنگ کا شعبہ وغیرہ۔
میں نے محفل پہ ہی پڑھا۔
ای سگریٹ
می ٹو
آج میں نے مسلمان شدت پسندوں کے لئے ایک نئی اصطلاح پڑھی ہےcoconuts
(بہت ادب سے ملتمس ہوں کہ یہاں کسی بھی ایسی بحث سے گریز کریں کہ جس کی وجہ سے میرا دھاگہ ہی غائب ہوجائے۔):D:LOL:
مندرجہ ذیل اصطلاحات دیکھیے۔
1.می ٹو(metoo)
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
(بہت ادب سے ملتمس ہوں کہ یہاں کسی بھی ایسی بحث سے گریز کریں کہ جس کی وجہ سے میرا دھاگہ ہی غائب ہوجائے۔):D:LOL:
آپ 'درگزر' سے کام چلائیں، امید ہے اب ایسا نہ ہو گا۔ :) ویسے، یہ بہت مفید لڑی ہے۔ امید ہے کہ ہم بھی مقدور بھر حصہ ضرور ڈالیں گے۔
 
آوازِ دوست

محفلین
اچھا سلسلہ ہے۔ ای سگریٹ کے بارے میں فاتح سے بہتر شائد کوئی نہ بتا سکے۔ می ٹو ایک ٹویٹر ٹرینڈ یامہم ہے جس کا آغاز بدنام زمانہ امریکی فلم پروڈیوسر کے جنسی ہراسگی کے سکینڈل منظر عام پر آنے سے ہوا اس میں متعدد فلم ایکٹریسسز اور دیگر نامور خواتین نے بڑی جرات سے منظر عام پر آ کر نہ صرف یہ کہ ان گھناؤنے چہروں کو بے نقاب کیا جنہوں نے ان کا استحصال کیا تھا بلکہ دوسری متاثرہ خواتین کو بھی ترغیب دی کہ وہ خاموش رہ کر غیر دانستہ طور پر ان شیطانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے می ٹو یعنی مجھے بھی (ہراسگی کا سامنا ہوا) کی اس مہم شامل ہو کر اپنے مجرموں کو بے نقاب کریں۔ اس مہم کو دنیا بھر کی خواتین سے بھرپور پزیرائی ملی اور بہت سے نامور لوگ اب دنیا سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
اپنے فرقان احمد پائین نیند پوری کررہے ہیں جو نگرانی کی ذمہ داری بھیا آپ شروع کررہے۔۔:confused2::p

ارے ارے کیوں محفل سے نکلوائیں گی۔

یہ مدیرانہ نگرانی نہیں ہے ۔بلکہ یہ تو لڑی کے اختیارات میں سے ایک ہے۔ یعنی اس پوسٹ پر ہونے والی سرگرمی سے ہمیں مطلع کیا جاتا رہے گا۔ :)
 
ہادیہ

محفلین
ارے ارے کیوں محفل سے نکلوائیں گی۔

یہ مدیرانہ نگرانی نہیں ہے ۔بلکہ یہ تو لڑی کے اختیارات میں سے ایک ہے۔ یعنی اس پوسٹ پر ہونے والی سرگرمی سے ہمیں مطلع کیا جاتا رہے گا۔ :)
نہیں نکالیں گے بے فکر رہیں۔۔ :)
اچھا صحیح۔۔ میں نے کبھی یہ اختیار استعمال نہیں کیا یا شاید کبھی غور نہیں کیا۔۔ شکریہ غلط فہمی دور کرنے کے لیے۔۔ :)
میں بھی سوچ رہی تھی پہلے کیا کم ہیں یہاں نگرانی کرنے والے کہ۔۔۔:D
 
جاسمن

لائبریرین
چاہ رہی تھی کہ اپنے پہلے مراسلے میں ساتھ ساتھ تدوین کرتے ہوئے اصطلاحات کی فہرست مرتب کرتی جاوں۔اور وہ مخصوص مراسلہ نشان زدہ کر دوں جہاں اس اصطلاح کی وضاحت کی ہے کسی محفلین نے۔
لیکن یہ نہیں ہو پا رہا۔ شاید موبائل سے نہیں ہو پاتا۔۔۔
 
زیک

مسافر
آج میں نے مسلمان شدت پسندوں کے لئے ایک نئی اصطلاح پڑھی ہےcoconuts
یہ کن معنوں میں شدت پسندی ظاہر کرتا ہے؟

اس کا استعمال تو حقارتاً ان دیسی یا لاطینی لوگوں پر کیا جاتا ہے جن کے بارے میں خیال ہو کہ انہوں نے گوروں کی اقدار اپنا لی ہیں۔

ایسے ہی افریقیوں کے لئے Oreo کا لفظ حقارتاً مستعمل ہے
 
ایک ریسرچ پڑھ رہی تھی۔اس میں تذکرہ تھا۔بہت وضاحت نہیں تھی۔
 
اسد

محفلین
/... آج میں نے مسلمان شدت پسندوں کے لئے ایک نئی اصطلاح پڑھی ہےcoconuts ۔...
نہیں، یہ اصطلاح شدت پسند مسلمان اعتدال پسند مسلمانوں (جو خودکش حملوں وغیرہ کے خلاف ہیں) کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یعنی باہر سے براؤن (مسلمان) مگر اندر سے سفید (کافر)۔
 
جاسمن

لائبریرین
نہیں، یہ اصطلاح شدت پسند مسلمان اعتدال پسند مسلمانوں (جو خودکش حملوں وغیرہ کے خلاف ہیں) کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یعنی باہر سے براؤن (مسلمان) مگر اندر سے سفید (کافر)۔

اسد!
کیاbananas کی اصطلاح بھی اس معنی میں استعمال ہوتی ہے؟
 
جاسمن

لائبریرین
اسی آرٹیکل پہ کسی نے کمنٹ میں لکھا ہے کہ وہ کوریا میں دس سال پڑھاتا رہا ہے اور وہاں پہcoconutsکی بجائے bananasاستعمال ہوتا ہے۔
اس کا مطلب وہی ہے۔
Yellow on the outside and white on the inside
 
La Alma

لائبریرین
جاسمن! اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ نئی نئی تراکیب سے آگاہی ہو گی۔
اگر آپ کو سوشل میڈیا میں رائج اصطلاحات کے بارے میں ذاتی طور پر معلومات درکار ہیں تو پوسٹ کرنے سے پہلے ایک بار خود بھی google پہ چیک کر لیں کیونکہ سائبر ورلڈ میں ہر طرح کے slangs کی بھر مار ہے ۔
 
زیک

مسافر
اسی آرٹیکل پہ کسی نے کمنٹ میں لکھا ہے کہ وہ کوریا میں دس سال پڑھاتا رہا ہے اور وہاں پہcoconutsکی بجائے bananasاستعمال ہوتا ہے۔
اس کا مطلب وہی ہے۔
Yellow on the outside and white on the inside
ویسے coconuts اور bananas کو اصطلاحات کہنا کچھ زیادہ ہو جائے گا یہ تو تحقیر آمیز slang ہے
 
فرقان احمد

محفلین
لڑی کے عنوان میں تدوین کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہر طرح کی نئی تراکیب بشمول سلینگ وغیرہ بھی اس میں شامل ہو جائیں جو کہ لڑی کا اصل مقصد معلوم ہوتا ہے۔
 
Top