تعارف نئے شعراء کیلیئے اصلاح کی سہولت

آداب :)
امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے۔
میں افسانے لکھتی ہوں۔ حال ہی میں شاعری شروع کی ہے۔ سوچ رہی ہوں اصلاح کا کوئی طریقہ ہو۔ بحر اور وزن کے بارے میں کوئی بتانے والا ہو۔
 

نایاب

لائبریرین
محترمہ سارہ بشارت گیلانی بہنا
محفل اردو پر دلی خوش آمدید
اردو محفل پر شاعری سے منسلک بہت عظیم ہستیاں موجود ہیں ،
ان شاءاللہ آپ رہنمائی سے مستفید ہوں گی ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید۔۔۔! سارہ صاحبہ

اردو محفل میں شاعری اور اصلاح کی باقاعدہ سہولت موجود ہے۔ اور ایک ذمرہ اصلاحِ سخن کے نام سے یہاں موجود ہے۔

اُمید ہے محفل میں آپ کا وقت خوب گزرے گا۔
 
آداب :)
امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے۔
میں افسانے لکھتی ہوں۔ حال ہی میں شاعری شروع کی ہے۔ سوچ رہی ہوں اصلاح کا ہوئی طریقہ ہو۔ بہر اور وزن کے بارے میں کوئی بتانے والا ہو۔

خوش آمدید. سب کا یہی غم ہے. وہ بقول میرے

ایک مدت سے یہ حسرت ہی رہی ہے بسمل
کوئی آتا مرے زخموں کا مداوا کرتا

یہاں زخموں کو غزلوں سے بدل دیں تو بھی مفہوم ایک دوسری حقیقت بیان کر دے گا :D خیر اصلاح سخن کا فورم آپ کا منتظر ہے. :)
 

عاطف بٹ

محفلین
سارہ صاحبہ، خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت محفل میں بہت اچھا گزرے گا اور آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا!
 

عاطف بٹ

محفلین
ویسے اس دھاگے میں آپ کا تعارف ابھی تک پوری طرح نہیں ہوسکا۔ آپ کس شہر سے ہیں؟ تعلیم کہاں تک حاصل کی؟ کرتی کیا ہیں؟
 

عاطف بٹ

محفلین
آداب عاطف صاحب. جواب میں تاخیر کے لئے معافی چاہتی ہوں. میں ایک این جی او میں project manager ہوں.
I did my Bachelors in Dentistry and post graduation in Public Health :)
جناب، معافی والی تو کوئی بات ہی نہیں اس میں، میں سمجھ سکتا ہوں کہ آپ کی مصروفیت بہت زیادہ ہوتی ہوگی۔
ماشاءاللہ۔ کس قسم کی این جی او ہے یہ اور آپ کا تعلق کس شہر سے ہے؟
 
KwULv.png
 
Thank you all of you so nice to receive such a warm welcome :)
عاطف صاحب میں جس NGO میں کام کرتی ہوں اس میں مختلف قسم کے projects ہیں. میں جس projectکو مینیج کر رہی ہوں اس کا تعلق healthسے ہے. میں پشاور میں رہتی ہوں
:)
 
پھر یقیناً آج کل ڈینگی وائرس کا منصوبہ بھی آپ مینیج کر رہی ہوں گی۔ اس حوالے سے بتائیے۔
آج خبروں میں سنا تھا کہ پنجاب میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
 

عسکری

معطل
اندھا بانٹے ریوڑیاں والی بات یہ شاعر حضرات ساری سہولتیں شعرا کو دے رہے ہیں جیسے سارے محکمے ہر رہے ہیں ہمیں تو کوئی سہولت نصیب نہیں ہوئی اس دنیا میں آ کر :D
 
Top