نئے فونٹ کا سکرین شاٹ

اشتیاق علی

لائبریرین
السلام علیکم!
ایک طویل عرصے کے بعد ایک انگلش ٹائپ فیس پسند آیا۔ سوچا کہ اس طرز کا ایک اردو فونٹ بھی بنا دیا جائے۔ تو اسی سلسلے میں کوشش کی ہے ۔ اس کا سکرین شاٹ اٹیچ کر دیا ہے۔
newfonta.png

سکرین شاٹ دیکھ کر بتائیے آیا کہ میری کاوش ٹھیک رہی ہے اس میں مزید تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ماہر اساتذہ سے درخواست ہے کہ کمی پیشی کے بارے میں مطلع کیا جائے۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
بہت اچھا ہے، اپلوڈ کب کر رہے ہیں؟
جب آپ حکم کریں تب اپ لوڈ کر دیں ۔ :lol:
مگر ابھی اس میں کچھ کام باقی ہے۔ اور کچھ مسائل بھی آ رہے ہیں ۔ استاد محترم شاکر القادری صاحب سے عرصہ دراز سے رابطہ نہیں ہو رہا :cry2: جیسے ہی ان سے رابطہ ہوتا ہے تو پہلی فرصت میں اسے فائنل کیا جائے گا۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
ایک مدت ہوئی فونٹ سرور میں کوئی فونٹ شامل کیے ہوئے۔ :)
جناب آپ کی دعا چاہئے ایسے ہی کئی اقسام کے فونٹس پر کام کر چکا ہوں ۔جو کہ آدھے ادھورے ہیں۔ مگر اب مسئلہ یہ ہے کہ ان فونٹس کا سٹینڈرڈ ایک ہی قسم کا ہو ۔ اسی سلسلے میں کام رکا ہوا ہے ۔ جیسے ہی ایسا کوئی سانچہ بنتا ہے تو ان سب کو اس سانچے کے مطابق بنا دیا جائے گا۔ اس مد میں عارف کریم بھائی، شاکر القادری اور دیگر فونٹ ساز حضرات سے درخواست ہے کہ اس مد میں اپنے مفید مشوروں سے نوازیں۔
 
بہت خوب اشتیاق صاحب
کیا اردو ہینڈ رائٹنگ کا بھی کوئی فونٹ ہے کہیں؟
 
اشتیاق علی

لائبریرین
فی الحال ابھی تک ایسا فونٹ نہیں بنایا۔ البتہ قریب ایک ڈیڑھ سال پہلے ذیشان حیدر صاحب ایسے ایک فونٹ پر کام کر رہے تھے ۔ مگر اب تک کوئی حتمی خبر نہیں آئی ان کی طرف سے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
عمدہ! مجھے ب، پ، وغیرہ کی کشتیوں کی اشکال سب سے اچھی لگیں۔ اور م کی تنہا شکل بھی۔

ص، ض، ط، اور ظ کے چَھلّے مکمل طور پر بند نہیں ہیں جو مجھے تھوڑے سے نا موزوں لگ رہے ہیں۔۔۔ خصوصاً اگر اِن حروف کی ابتدائی اشکال میں بھی چَھلّوں کی یہی صورت ہے تو متن پڑھنے میں تھوڑی سی رکاوٹ ہو سکتی ہے (مثلاً ض کے اوپر خ کا گمان ہو سکتا ہے)۔

ویسے اُس انگریزی ٹائپ فیس کا نام (اور کوئ ربط) بتائیں گے جو آپ کو پسند آیا تھا؟ :)
 
آپ بالکل درست فرما رہے ہیں۔ اس لیے تو سکرین شاٹ دکھایا کہ فونٹ میں کچھ مزید بہتری آ سکے۔ البتہ جو انگریزی فونٹ مجھے پسند آیا اس کا لنک آپ دئیے دیتا ہوں مگر یہ
آئی ٹی سی چینو نام کا فونٹ ہے۔ مجھے اس کا بولڈ ورژن پسند آیا۔
 
متلاشی

محفلین
ما شاء اللہ اچھا سٹائلش فونٹ ہے ۔۔۔۔! مجھے بھی سعادت بھائی کے تبصرے سے اتفاق ہے۔۔۔!
 
Top