نئے مسائل

الف عین

لائبریرین
لاگ ان کا تو مسئلہ نہیں ہوا لیکن پرسوں سے میرے ساتھ یہ ہو رہا ہے کہ میں "ارسال کیجئے" کا بٹن دبا رہا ہوں لیکن نتیجہ "پیش منظر " نکلتا ہے۔ ایک بار تو دو تیین بار پیش منظر پیش کرنے کے بعد ہی پیغام ارسال ہو سکا۔
اور ایک نیا مسئلہ۔
تصویر اٹیچ کر رہا ہوں، دیکھو نبیل یہ کیا چکر ہے؟
ابھی پھر فائل اٹیچ کا آپشن بھی نہیں آ رہا ہے۔ بہر حال کہنا یہ تھا کہ موضوعات کی فہرست آ رہی ہے لیکن اس کی تفصیل نہیں۔ جدول کے بقیہ کالم سادہ آ رہے ہیں، صفحہ اول پر بھی اور مختلف فورمس کے انڈیکس پیجیز پر بھی۔
 

الف عین

لائبریرین
صحیح پہچانا زکریا۔ یہ اوپیرا 9 ہے۔ لیکن اس وقت کوئی پرابلم نہیں ہے۔ آج صبح ہی ہوئی تھی۔ میں اسے تین دن سے استعمال کر رہا ہوں۔
 

زیک

مسافر
سمئلہ عجیب سا تھا ویسے۔ آئندہ کبھی ہو تو ضرور بتائیں۔

اوپیرا 9 کیسا ہے؟ سنا ہے اس میں internationalization کی بہتر سپورٹ ہے۔ لینگویج سیلکٹر اور دائیں سے بائیں زبانوں کو پہلے سے بہتر handle کرتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اوپیرا 9 اچھا ہے۔ دائیں سے بائیں سپورٹ بھی ہے۔ ۔ بس مجھے ایک پرابلم ہو رہی ہے۔ ف ف کی طرح اس نے بھی نئے ٹیب کا شارت کٹ کنٹرول ٹی کر دیا ہے جو پہلے کنٹرول این تھا۔ اب کنٹرول این سے نئی ونڈو کھل جاتی ہے۔
ایک نئی بات یہ ہے کہ ٹیب پر ماؤس لانے سے اس ونڈو کا تھمب نیل بھی دکھاتا ہے۔
404 ایرر کو یہ فلاک کی طرح ایک بلاک میں دکھاتا ہے جس میں 'ری ٹرائی کا بٹن ہوتا ہے۔
 
Top