میرا آپ کے لیے مشورہ ہوگا کہ آپ اپنی ہوسٹنگ خریدنے سے قبل بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ بنانے کا تجربہ کر لیں۔ لوگ کئی سالوں سے بلاگر پر ہی بلاگنگ کر رہے ہیں اور اس سے مطمئن ہیں۔ بعد میں آپ چاہیں تو ورڈپریس پر مبنی بلاگ سیٹ اپ کر کے پرانے بلاگ کا ڈیٹا اس میں امپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔
بلاگر پر اردو بلاگ بنانے کے لیے آپ کو محض
www.blogger.com پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ اگر آپ کے پاس جی میل کا اکاؤنٹ ہے تو یہی اکاؤنٹ وہاں بھی کام دے گا۔ اس کے بعد آپ میری تیار کردہ کوئی سی بلاگر کی اردو تھیم اپنے بلاگ کی سیٹنگز میں جا کر اپلوڈ کر لیں اور آپ کا اردو بلاگ تیار ہو جائےگا۔