نئے وکی پیڈیا پلیٹ فارم کی جانب پیش رفت

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں، ہم مستقبل میں اردو ویب پر میڈیا وکی کو بطور وکی پیڈیا سوفٹویر کے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میں نے اس سلسلے میں کچھ تجربات کا آغاز کیا ہوا ہے۔ میڈیا وکی میں بظاہر utf-8 اینکوڈنگ کی ٹھیک سپورٹ نظر آتی ہے۔ اس لیے کم از کم ہمیں میڈیا وکی کو صحیح اینکوڈنگ سپورٹ کرنے کے لیے ہیک نہیں کرنا پڑے گا۔

میں نے میڈیا وکی میں کافی حد تک بنیادی ایڈٹ ایریاز میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن مکمل کر لی ہے۔ جہاں تک انٹرفیس کے ترجمہ کا تعلق ہے تو اس میں ابھی بہت وقت لگے گا۔ اسی لیے ابھی موجودہ انٹرفیس کے ساتھ ہی کام شروع کرنا ہوگا۔ دوسرے میں نے ابھی میڈیا وکی کی مونو بک (MonoBook) تھیم کو ہی اردو کے لیے کسٹمائز کیا ہے۔ ایک مرتبہ کام چلنا شروع ہوجائے تو مزید تھیمز کو کسٹمائز کرنے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

ہم اس تجویز پر بھی غور کر رہے ہیں کہ لائبریری پراجیکٹ اور اردو کمپیوٹنگ کے موضوعات کے لیے میڈیا وکی کی علیحدہ انسٹالیشن سیٹ اپ کی جائیں۔ ابھی مجھ پر واضح نہیں ہے کہ نئے وکی پیڈیا کی یوزر آتھنٹیکیشن کے لیے اسے محفل فورم کی یوزر منیجمنٹ سے انٹگریٹ کیا جائے یا اسے الگ رہنے دیا جائے۔ فورم کی یوزر منیجمنٹ کے ساتھ انٹگریشن کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے سپیم اور vandalism کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

میں نے میڈیا وکی کا سرسری جائزہ لیا ہے اور اندازہ لگایا ہے کہ یہ انتہائی پاورفل کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم ہے اور اس کے استعمال اور اس کی ایڈمنسٹریشن سیکھنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ ایک مرتبہ اردو ویب پر میڈیا وکی کی انسٹالیشن پروڈکشن میں چلی جائے تو اس کے لیے منتظمین کی تقرری بھی کردی جائے گی۔

والسلام
 

بدتمیز

محفلین
غور مت کریں کر دیں۔ میں تو ہر جگہ دو میسج پڑھنے کے بعد بند کر دیتا ہوں اچھے بھلے ٹاپک میں پتہ نہیں کیا کیا آ جاتا ہے۔ اگر میرے بس میں ہوتا تو لائبریری اور ٹیوٹوریلز کے لئے ایسا پلیٹ فارم بناتا جو بلاگ اور وکی کا مکسچر ہو۔ جس کسی نے تصیح یا اضافہ کرنا ہو وہ اس پر ڈبل کلک کر کے کر لے اور جس جس نے داد و تحسین کے ڈونگرے برسانے ہو کمنٹس استعمال کرے۔ کم از کم کام کی بات دندیوں اور فضول باتوں کے ڈھیر سے تو نہیں نکالنی پڑے گی نہ۔
یوزر اتھینٹیکشن بھی ایک ہی رکھیں۔ نہیں تو ایکٹو پارٹیسیپشن بہت کم ہو جائے گی۔ مجھے تو بالکل نہیں پسند بار بار پاسورڈ اینٹر کرنا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
تمیز دار بھائی، تم میڈیا وکی کو بلاگ اور وکی کا مکسچر ہی تصور کر سکتے ہو کیونکہ اس میں بھی تبصروں کی سہولت میسر ہے۔ یوزر آتھنٹیکیشن ایک رکھنے کے لیے مجھے کوئی ہیک ڈھونڈھنا پڑے گا۔ میں اسی صورت میں ایسا کروں گا جب اس کا کوئی قابل استعمال حل مل جائے گا۔
 
Top