ناآشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں(تشریح)

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم سوچ رہے ہیں کہ دو چار غزلیں اسی مقصد کے لئے لکھ ماریں تاکہ "پڑی" رہیں اور بوقت ضرورت "کام" آئیں۔ :)
یعنی آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ جو ابھی تک لکھ رکھی ہیں۔۔ خدا را وہ اس مقصد میں ہرگز استعمال نہ کی جائیں؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
محمداحمد بھائی ، لکھ ہی رہے ہیں تو تین چار غزلیں میرے نام سے بھی لکھ دیجیے گا ۔ مجھے بھی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔ ہر طرف مزاح نگار قلم اٹھائے دندناتے پھر رہے ہیں ۔ اکیلی دکیلی غزل دیکھ کر جھپٹ پڑتے ہیں ۔ اللّٰہ رحم فرمائے ۔ حالات بہت خراب ہیں ۔
دو چار مزاح نگار جو اندھیرے میں گھیر میں لیں
نالے میں کود نہ جائے تو غزل کیا کرے
 
محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی ، لکھ ہی رہے ہیں تو تین چار غزلیں میرے نام سے بھی لکھ دیجیے گا ۔ مجھے بھی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔ ہر طرف مزاح نگار قلم اٹھائے دندناتے پھر رہے ہیں ۔ اکیلی دکیلی غزل دیکھ کر جھپٹ پڑتے ہیں ۔ اللّٰہ رحم فرمائے ۔ حالات بہت خراب ہیں ۔

ظہیر بھائی آپ فکر ہی نہ کریں! :)

میں ایسی "بورنگ" غزلیں لکھوں گا کہ اُس میں سے کسی کو کوئی اسکینڈل بنانے کا موقع ہی نہیں ملے گا۔ :)

ایک تو کل ہی پھینکی ہے الحمدللہ! مطلب محفل میں پھینکی ہے۔ :) :) :)
 
ظہیراحمدظہیر

میں تو خود سوچ رہا ہوں کہ اب ملی نغمے اور ترانے وغیرہ لکھنا شروع کردوں ۔ غزل کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں آج کل ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میں تو خود سوچ رہا ہوں کہ اب ملی نغمے اور ترانے وغیرہ لکھنا شروع کردوں ۔ غزل کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں آج کل ۔

ہم نے کہیں لکھا تھا:

شادی شدہ شاعروں کو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ وہ اپنی بیاض بیگموں سے چھپا کر رکھیں کہ اگر وہ غریب ملی نغمہ بھی لکھیں گے تو اُس پر بھی اُن کی گرفت ہو سکتی ہے کہ ملی نغمہ تو چلو ٹھیک ہے لیکن اس میں فضا، کہکشاں، خوشبو اور چاندنی وغیرہ کا اس قدر ذکر کیوں ہے۔

لیکن اب تو بات اس سے بھی آگے بڑھ گئی ہے اور اب بیاض بیگموں کے علاوہ مزاح نگاروں سے بھی چھپا کر رکھنی ہوگی۔ :) :) :)
 
Top