باسم
محفلین
اسلام آباد (طاہر خلیل) نادرا نے موجودہ قومی شناختی کارڈ کی جگہ جدید ترین ہمہ جہتی سہولتوں کا حامل اسمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔ ملک کا پہلا اسمارٹ کارڈ صدر آصف علی زرداری کو جاری کیا گیا ہے۔ نئے اسمارٹ ای شناختی کارڈ میں 36 سیکورٹی فیچرز ہوں گے۔ اس پر لگی چپ میں شناختی کارڈ کے حامل شہری کی تصویر مکمل خاندانی کوائف درج ہوں گے۔ صدر زرداری کے حکم پر اسمارٹ کارڈ رکھنے والوں کو لائف انشورنس (زندگی بیمہ) کی سہولت فراہم کی جائے گیاور حادثاتی موت کی صورت میں 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اسمارٹ کارڈ کی چپ میں بائیومیٹرکس کے ساتھ، موٹر وے اور ہائی وے پر ٹول کے لئے ای ٹیگ، سیلاب و قدرتی آفات کی صورت میں ایمرجنسی ریلیف، اسلحہ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس اور الیکٹرانک ووٹنگ کی سہولت بھی شامل کی جائے گی۔ اسمارٹ ای کارڈ دس سال کے لئے 1500 روپے میں نادرا سے حاصل کیا جا سکے گا۔ جنگ سرچ ایبل
چیئرمین نادرا طارق ملک کا اسمارٹ کارڈ سے متعلق تعارفی مضمون
چیئرمین نادرا طارق ملک کا اسمارٹ کارڈ سے متعلق تعارفی مضمون