ناردرن لائٹس یعنی آرورا بوریلاس

بہت عمدہ شیئرنگ۔
منصور بھائی ناردرن لائٹس پر ایک آدھ مفصل مضمون ہی تحریر فرما دیں۔ میں نے کبھی اردو میں مضمون نہیں پڑھا اس پر۔
ناردرن لائٹس کا شمار 7 قدرتی عجائب میں بھی ہوتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
IMG_3886.JPG
IMG_3889.JPG
IMG_3894.JPG
IMG_3899.JPG

IMG_3901.JPG
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی اپنے گھر کے پاس موجود جھیل پر گیا ہوا تھا۔ وہاں بھی یہ شو چل رہا تھا۔ بدقسمتی سے گھر سے نکلتے ہوئے مجھے ٹرائی پاڈ اٹھانا یاد نہیں رہا۔ جھیل کے کنارے کافی اندھیرا تھا اور کیمرہ مجبوری میں اپنے گھٹنے پر رکھ کر چپ چاپ نصف منٹ کے لئے بیٹھنا پڑا تب کہیں جا کر ایک تصویر بنی۔ کافی ساری ضائع بھی گئیں کہ فاتح بھائی سے تصویروں والا سبق ادھورا تھا :)
 
یہ لائٹس فن لینڈ کے علاوہ اور کہاں کہاں دکھتی ہیں؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
شمالی قطب یا جنوبی قطب کے جتنے قریب ہوتے جائیں گے، یہ دکھائی دیتی رہیں گی۔ سنا ہے کہ فرانس تک دکھائی دیتی ہیں۔ جنوبی نصف کرے میں انہیں آرورا آسٹریلیاس کہتے ہیں جبکہ شمالی نصف کرے میں انہیں آرورا بوریالس کہتے ہیں۔ یہاں فن لینڈ جہاں میں رہتا ہوں، اگر مطلع صاف ہو اور رات تاریک تو ہفتے میں کم از کم ایک بار لازمی دکھائی دیتی ہیں۔ آئس لینڈ میں بہت عام ہیں۔ ناورے اور سوئیڈن، شمالی روس، شمالی انگلینڈ، کینیڈا کے شمالی علاقے، الاسکا وغیرہ میں بھی عام دکھائی دیتی ہیں
 
Top