ماوراء
محفلین
میدہ - >> - 185 گرام
بیکنگ پاؤڈر - >> - 2 چائے کے چمچ
مکھن - >> - 150 گرام
آئسنگ شوگر - >> - 60 گرام
انڈے کی زردی - >> - 1
سٹابری جیم - >> - 150 گرام
باریک پسی ہوئی چینی - >> - 125 گرام
انڈے - >> - 3
باریک اور بالکل چھوٹا کدو کش ہوا ناریل - >> - 270 گرام
ترکیب :-
٭ 180C اوون گرم کرنا ہے
٭ بیکنگ ٹرے میں بیکنگ پیپر رکھ لیں۔
٭ میدہ، بیکنگ پاؤڈر، پگھلا ہوا مکھن، اور آئسنگ شوگر مکس کر لیں۔ اور انڈے زردی ملا کر آٹا گوندھ لیں۔
٭ بیکنگ ٹرے میں آٹے کو ہاتھ سے پھیلا لیں۔
٭ ٹرے کو دس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
٭ چینی، انڈے اور ناریل اچھی طرح ایک پیالے میں پھینٹ لیں۔
٭ اب کیک کو پندرہ منٹ کے لیے بیک کر لیں۔ اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
٭ ٹھنڈا ہونے کے بعد کیک کے اوپر جیم پھیلا دیں۔ اور اس کے اوپر ناریل والا مکسچر پھیلا دیں۔
٭ اب کیک کو پچیس سے تیس منٹ تک بیک کر لیں۔
٭ ٹھنڈا ہونے پر اس کو کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔
٭ اور کھا لیں۔ بہت مزیدار بنےگا۔