ناریل کا حلوہ

عندلیب

محفلین
ناریل کا حلوہ
Coconut_burfi2.jpg


اجزاء
ناریل ۔۔ آدھا کیلو (باریک کدوکش کرلیں)
کھویا ۔۔۔ 1 پیالی (پھیکا لیں تو زیادہ بہتر ہے)
شکر ۔۔۔۔ آدھا کیلو
( اس میں چینی اور ناریل ہم وزن ہونی چاہیے)
بادام ۔۔ 15 عدد (ثابت رکھیں گرم پانی میں بھگو کر چھلکا اتار لیں)
چھوٹی الائچی ۔۔۔ 8 عدد ( باریک پیسی ہوئی )
عرق گلاب 2 سے 3 قطرے
چاندی کے ورق ۔۔ 2 عدد
گھی ۔۔ 2 کھانے کے چمچے

ترکیب:
سب سے پہلے ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں ۔ پھر ناریل ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ تاکہ اس کی بساند دور ہوجائے۔ پھر کھویا چینی ، الائچی ، ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ جب چینی کا شیرہ گاڑھا ہوجائے تو اتار لیں ۔ ٹھنڈا ہونے دیں ۔ ایک تھالی میں ذرا سا گھی لگا کر اس آمیزے کو پھیلادیں۔ اوپر سے چاندی کا ورق لگا کر بادام لگا دیں۔

بشکریہ :روزنامہ اعتماد
 

زلفی شاہ

لائبریرین
میرے منہ کاپانی تو رک ہی نہیں رہا۔ کیونکہ جہاں حلوہ وہاں مولویوں کا جلوہ (راز کی بات کسی کو نہیں بتانا) میں بھی مولوی ہوں۔ ہا ہا ہا
 

شمشاد

لائبریرین
بات تو ٹھیک ہے لیکن ناریل میں کولیسٹرول اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ شاید ہی اور کسی چیز میں ہوتا ہو۔ لہٰذا کھائیں ضرور لیکن تھوڑا تھوڑا کر کے۔
 
Top