نازِ وفا میں طوفاں لایا اتار کیسا....''اک اور غزل''...........

نور وجدان

لائبریرین
نازِ وفا میں طوفاں لایا اتار کیسا
دامِ فریب نکلا کیا تم نے پیار کیسا

اس خاک زاد نے تو ارمان خاک کردیے
کیا رنج ہی کرے وہ، ہو بے قرار کیسا

یا

پامال دل کے ارماں کرکے ہوا پشیماں
افسوس سے مٹے غم تو اضطرار کیسا

سورج اداس تم سے، چندا جو روز ہوتا
لہروں میں بھی وہ لاتا ہے شور شار کیسا

توحید میرا ایماں، کعبہ بنا ہے قبلہ
تم بت پرست لوگوں سے مانگوں پیار کیسا

یہ کاٹ دار آنکھیں دیکھیں خمار سے جب
پیکر تراش کر یہ کرتی حصار کیسا

الفت کی آڑ میں بھی پوشیدہ راز تو ہے
یہ انتقام گر ہے، تو اس میں بار کیسا

اچھی نہیں توقع بے رحم لوگ سارے
مَطلب کی یاری پِہ جگ کا اعتبار کیسا

اے نُورؔ دل بجھا اب ہر سمت تیرگی ہے
گُل ہیں چراغ سارے اب اِنتظار کیسا
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اوزان کے اعتبار سے تقریباً درست لگ رہی ہے غزل، خامیوں کا ذکر بعد میں، لیکن قوافی؟؟
مطلع میں ہی دیکھو، چور ور پیار تو قوافی نہیں۔
اس کے علاوہ جزر بھی قافیہ نہیں۔ باقی قوافی درست ہیں، قوافی درست کر لو پھر دیکھتے ہیں ایک ایک کر کے
 
نور وجدان

لائبریرین
قوافی میں حرفِ روی پہ روشنی ڈال دیجئے ۔۔ کیا ''ر'' سے جو لفظ اختتام ہوتے وہ نہیں ہوں گے قافی ؟
 
نور وجدان

لائبریرین
اوزان کے اعتبار سے تقریباً درست لگ رہی ہے غزل، خامیوں کا ذکر بعد میں، لیکن قوافی؟؟
مطلع میں ہی دیکھو، چور ور پیار تو قوافی نہیں۔
اس کے علاوہ جزر بھی قافیہ نہیں۔ باقی قوافی درست ہیں، قوافی درست کر لو پھر دیکھتے ہیں ایک ایک کر کے
ٹھیک کردیا ۔۔۔ ذرا دیکھیں
 
نور وجدان

لائبریرین
اس خاک زاد نے تو ارمان خاک کردیے

اس خاک زاد نے تو ارماں کئے بھی مٹی

یہ وزن میں ہے ۔۔۔ دوسرا مصرعہ ۔۔۔ میں نے یا کرکے دوسرا شعر بھی دیا کونسا زیادہ موضوع ِ۔۔؟
 
الف عین

لائبریرین
چلو اب ایک ایک کر کے دیکھتے ہیں
نازِ وفا میں طوفاں لایا اتار کیسا
دامِ فریب نکلا کیا تم نے پیار کیسا
نازِ وفا کیا کوئی سمندر ہے جس میں طوفان آیا ہے۔ اور طوفان اتار تو نہیں لاتا، موجوں کو مزید بلند کرتا ہے!!
دوسرےمصرع کی نثر ہی نہیں بن رہی مجھ سے۔ یہ ’کیا‘ سوالیہ ہے یا کرنے فعل کا ماضی؟
مختصر یہ کہ شعر سمجھ میں ہی نہیں آ سکا۔ کوئی قرینہ جس سے شعر کو سمجھنے کی کچھ رہنمائی ہو، مفقود ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
جو ناز تھا وفا پر وہ اب ہے چور کیسا.
اپنائیت میں نفرت مانگوں میں پیار کیسا
یا
نفرت مرا مقدر چاہوں میں پیار کیسا

میں نے تو شعر یوں بنایا تھا۔۔ آپ نے کہا مطلع نہیں ۔ شعر خراب کردیا ۔۔ سو اس شعر سے مطلع آپ بنا دیں مجھے۔۔مطلع کے پیچھے شعر کا بیڑا غرق ہوا ۔۔ اس لئے آپ ''''چور '''کی جگہ' قافیہ ''ہی بتا دے ۔۔اس طرح کہ شعر بھی نہ بدلے ۔۔۔آپ استادَ محترم ہیں کچھ اپنے علم سے مجھے فیض یاب کر دیں۔۔ استادَ محترم آپ کی علم سے استفادہ کرنا باعثَ فخر ہے
 
آخری تدوین:

شوکت پرویز

محفلین

اگر "چور" سے آپ کی مراد چُور چُور ہے، یعنی اس کی نثر اگر ایسی ہے کہ:
وفا پر جو ناز تھا وہ اب "چُور چُور" ہو گیا ہے،
تو اس میں "چور" کی جگہ "فِگار" لایا جا سکتا ہے۔
جو ناز تھا وفا پر، اب ہے فِگار کیسا
 
الف عین ًھترم استاد گرامی ۔۔ آپ کو اس لڑی میں نا پا کر دل بے کیف ہے ۔میرا مقصد اپنی کشمکش بیان کرنا تھا۔ اگر کسی کے بھی جذبات کی دل شکنی کی مرتکب ہوں اعلانیہ تو اعلانیہ ہی اس کو تسلیم کروں گی ۔۔ کوئی بات ناگوار خاطر لگئ تو معذرت ۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
اگر "چور" سے آپ کی مراد چُور چُور ہے، یعنی اس کی نثر اگر ایسی ہے کہ:
وفا پر جو ناز تھا وہ اب "چُور چُور" ہو گیا ہے،
تو اس میں "چور" کی جگہ "فِگار" لایا جا سکتا ہے۔
جو ناز تھا وفا پر، اب ہے فِگار کیسا
بہت شکریہ ۔۔ فگار آیا تھا ذہین مین ۔۔پر میں نے سوچا شاید یہ مناسب نہ ہو ۔۔ دل فگار سنا تھا میں نے ۔۔ اچھا چناؤ کیا ہے قافیے کا آپ نے
 
Top