تعارف ناصر ممتاز

میرانام ناصرممتاز ھے۔ اردو کی محفل(فورم) خوشی ھوئی ھے اس طرح ھم اردو کو فروغ دے سکتے ھیں میرے خیال میں ھمیں مختلف فورمز پر اس فورم کی تشھیر کرنی چاھیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم ناصر ممتاز اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس محفل میں ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوں گے۔ دراصل اس فورم کے ممبران بھی اس کی تشہیر کا اہم ذریعہ ہیں۔ اگر آپ اپنے دوستوں اور واقفوں کو اس فورم پر لاتے ہیں تو یہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہوگی۔ ہمارا عزم اردو کی ترویج ہے اور اس کام میں شمولیت کے لیے سب کے لیے دعوت عام ہے۔

اب آپ ذرا اپنا مختصر سا تعارف پیش کریں تو ہم آپ کے بارے میں بہتر جان سکیں گے۔ :p
 

ماوراء

محفلین
ناصر آپ کو اس فورم پر خوش آمدید۔
یہاں ماشاءاللہ سب ہی اردو کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ بھی اردو محفل میں ایک بہت اچھا اضافہ ہوں گے۔اور یہاں آتے رہیں گے۔ :welcome:
 
میں کمپیوٹر سائنس کا طالبعلم ھوں۔ لاھور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز میں ماسٹر کی ڈگری لینے کے لیے کوشاں ھوں۔
میں سینسر نیٹورکس میں تحقیق کر رھا ھوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ناصر ممتاز۔ آپ سینسر نیٹ ورکس پر کس نوعیت کا کام کر رہے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب ناصر صاحب

بس آتے رہیے گا، یہ نہیں کہ چند خطوط لکھ کر اُڑن چھو ہو جائیں۔

اس محفل میں آپ کو بہت سارے دوست ملیں گے اور امید ہے ہم سب بھی آپ کے خطوط سے مستفیذ ہوں گے۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
میرا خیال ہے ناصر کسی اور سے پوچھ رہے تھے۔۔ :?

تو اگر میں نے بتا دیا تو کوئی قصور ہو گیا ہے؟
اب ناصر نے نام لے کر تو پوچھا نہیں تھا، میرے خط کے آگے لکھا تھا سو میں نے جواب دے دیا۔
ہاں نا۔۔اس میں آپ کا تو کوئی قصور نہیں ہے۔۔اسی لیے کہا ہے نا۔ ناصر نام لکھ دیتے تو اچھا تھا۔۔
 
ناصر ممتاز نے کہا:
جی ھاام لمز میں پڑھ رھاس ھوں۔ اپ کیا کرتے ھیں

میں بھی شمشاد صاحب کی طرح مزدوری کر رہا ہوں اس فرق کے ساتھ کہ شمشاد صاحب سعودیہ عرب میں کرتے ہیں میں برطانیہ میں۔ ویسے میں DATA WAREHOUSING کے حوالے سے ڈیٹا پر مزدوری کرتا رہتا ہوں۔
 
Top