ناظمین متوجہ ہوں-- چند تصاویر()پوسٹ کر دی ہیں)

طالوت

محفلین
میں کچھ تصویریں دکھانا چاہتا ہوں ۔۔ مگر وہ بچوں یا کم عمر ممبران کے لیئے ہر گز مناسب نہیں ۔۔ کیا میری اس پوسٹ کو بچوں یا کم ممبران کے لیئے مقفل کیا جا سکتا ہے ؟؟ اگر ایسا ممکن ہے تو میں اسی پیغام کو جاری رکھتے ہوئے پوسٹ کر دیتا ہوں ۔۔۔
وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
بچوں کے لیے کسی ایک پوسٹ کو مقفل کرنا ممکن نہیں ہے۔ بچوں کے نیٹ کا استعمال کا خیال رکھنا ان کے والدین اور بڑوں کی ذمہ داری ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
میں انہیں قطعی دیکھ نہیں پایا تاہم میری رائے میں ان تصاویر کے نہ ہونے سے بھی فورم کی علمیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ہمیشہ کی طرح، مجھے اپنی رائے کی صحت پر کوئی اصرار نہیں ہو سکتا ہے کہ میری رائے غلط ہو۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
ایساواقع دنیامیں کہیں بھی ہوا ہو ناقابل یقین بات ہے لیکن کم از کم یہ بات میں 100 فیصد یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہانگ کانگ میں تو ایسا نہیں ہوا ہے۔
 
عندلیب

محفلین
بچوں کے لیے کسی ایک پوسٹ کو مقفل کرنا ممکن نہیں ہے۔ بچوں کے نیٹ کا استعمال کا خیال رکھنا ان کے والدین اور بڑوں کی ذمہ داری ہے۔
بےشک والدین اور بڑوں کی ذمہ داری ہے۔ لیکن جب ہم محفل کو ایک گھر کی طرح سمجھتے ہیں تو فورم کے ذمہ داران کو بھی "بڑے" ہونے کا کچھ نہ کچھ فرض ادا کرنا چاہئے۔ محسن بھائی نے درست فرمایا کہ ان تصاویر کے نہ ہونے سے فورم کی علمیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
 
میرے پاس یہ تصویرین بارہا ای میل کے ذریعہ آ چکی ہین پر انہیں پھیلانا قطعی مناسب نہیں سمجھا کبھی بھی۔ خؤد بھی دیکھ کر کراہیت ہی ہوتی تھی۔
 
تعبیر

محفلین
تصاویر حزف کر دی گئی ہیں، نبیل بھائی سے ڈانٹ بھی پڑ گئی ہوگی!:)

:laugh: :laugh: :laugh:

اس کے ذمہ دار آپ ہو کہ آپ نے ہی سب سے پہلے طالوت کی ہمت بندھائی تھی

میرے آنے تک محفل کا نقشہ کیوں بدل جاتا ہے :( :confused:

مجھے کسی بات کی خبر ہی نہیں لگتی کہ کیا ہوا اور کیا نہیں :cry:
 
خورشیدآزاد

محفلین
میں سمجھتا ہوں فورم پر بے شمار ایسے دھاگے اور پیغامات ہیں جن کا فائدہ تو دور کی بات ہے نقصان ہی نقصان ہے لیکن وہ موجود ہیں اور مجھے ان کی موجودگی سے کوئی اختلاف نہیں کیونکہ کہ فورم کا کام ہی اپنے خیالات، تجربات اور مشاہدات اپنے جیسے دوسرے ”انسانوں“ کے ساتھ زیر بحث لانا ہے۔ طالوت نے یہ تصاویر یہاں بیجھ کر کوئی غلطی نہیں کی ہے کیونکہ اس نےتنبیہ کی تھی بیجھنے سے پہلے۔

بہرحال میرے خیال میں آئندہ اگرکوئی ممبراس قسم کی تصاویر کو زیر بحث لانا چاہتا ہے تو بجائے تصویر بیجھنے اسکو چاہیے کہ اس تصویر کا لنک دے دیں اور اس لنک کے ساتھ سخت تنبیہ ہو جیسے ”یہ تصاویر آپ پر ناگوار تاثر چھوڑ سکتی ہیں“
 
ابو کاشان

گو کہ میں نے یہ تصاویر نہیں دیکھیں مگر پوسٹس سے پتہ لگ رہا ہے کہ فیض یافتگان پر کچھ اچھا اثر نہیں چھوڑا،
میں خورشید آذاد بھائی کی اس تجویز سے متفق ہوں کہ جو تصاویر ایسی ہوں جن سے طبیعت پر گرانی ہو تو ان کا نہ شائع کرنا ہی بہتر ہے۔
مثلاً روس میں انسانی اعضاء کی فروخت والی تصاویر، مگرمچھ کے پیٹ سے انسان کو درآمد کرنے والی تصاویر یا جاپان میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ محفل اس قسم کی تصاویر کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اس لیئے احتیاط کی جائے۔ شکریہ
 
مغزل

محفلین
لو ہم آئے بھی نہ تھے اور تماشہ ختم ہوا ۔
متجسس ہوں کہ طالت مجھے ای میل کردیں گے ۔
 
طالوت

محفلین
"ایویں" ذرا جی چاہ رہا تھا کہ سنسنی پھیلائی جائے :rolleyes: ۔۔۔
آپ حضرات کے تبصرے سر آنکھوں پر ، مگر ایک تو میں نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا دوسرا تصویریں دکھانا مقصد نہیں تھا بلکہ ان کی حقیقت کیا ہے جاننا تھا ۔۔۔جس کا اظہار بھی کیا تھا ۔۔۔ لیکن اصل چیز یہ ہے کہ آیا میں نے فورم کے کسی قانون کی خلاف ورزی کی تھی ؟؟ اگر ایسا ہے تو حق ہے کہ حذف کر دینا ہی اچھا مگر اگر کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں تو پھر میں سمجھوں کہ میں "اجماع امت" کا شکار ہوا ہوں ۔۔۔ اور وہ میں ہوتا رہتا ہوں ۔۔۔۔۔۔ فکر ناٹ
وسلام
 
Top