ناظمین محفل کی خدمت میں مودبانہ التماس۔۔۔

محسن حجازی

محفلین
بخدمت جناب منتظمین اردو محفل!
دست بستہ عرض ہے کہ بندہ کافی عرصے سے اردو محفل کا رکن ہے اور عرصہ پانچ سال سے زیادہ صوتی کلیدی تختے پر ہی کام کرتا رہا۔ تاہم آجر کی طرف دباؤ کے سبب فدوی کو مقتدرہ کے کلیدی تختے پر آنا پڑا۔ پہلے پہل تو بے حد کوفت ہوئی لیکن چونکہ یہ تختہ اردو الفاظ کے تعدد کے تفصیلی مطالعے کے بعد تیار کیا گیا تھا اس سبب دو ہی ہفتوں میں کچھ ایسا ہاتھ جما کہ صوتی کلیدی تختے پر پانچ سال میں بھی ایسی روانی نہ آئی تھی۔ اب فدوی لینکس پر ہی کام کرتا ہے لیکن صوتی کلیدی تختے کے استعمال کے قابل نہیں رہا اور اس پر بالکل بھی دسترس نہیں اسی لیے اپنے دوست مرزا شعیب نواز کا لینکس کے لیے تیار کردہ مقتدرہ والا کلیدی تختہ ہی زیر استعمال ہے۔تاہم دشواری یہ ہے کہ اوپن پیڈ میں صوتی کلیدی تختے کے باعث خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص طور پر اگر کسی دوسرے کمپیوٹر کے علاوہ کہیں اور اردو محفل پر رابطے کی ضرورت پیش آئے تو بے حد دشواری ہوتی ہے۔ صورتحال کی بہتری کے لیے چند گزارشات ہیں:-
- ہر صارف کو یہ سہولت فراہم کی جائے کہ وہ صوتی اور دیگر کلیدی تختوں میں سے اپنی پروفائل میں سے انتخاب کر سکے۔ اس کے لیے کلیدی تختے ہم احباب محفل فراہم کر دیں گے۔
- یا اگر یہ دشوار ہو تو پھر یہ اختیار دیا جائے کہ وہ اوپن پیڈ کے صوتی تختے کو غیر فعال کر سکے تاکہ اپنے سسٹم پر موجود کسی بھی کلیدی تختے کو استعمال کر سکے۔

العارض،
محسن حجازی۔

نوٹ: اس مراسلے کو کسی بھی کلیدی تختے کی حمایت یا مخالفت میں نہ سمجھا جائے
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم محسن،
تمہاری تجاویز اچھی ہیں۔ مختلف اردو کی بورڈز کو پروفائل میں منتخب کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے بارے میں میں کئی مرتبہ سوچ چکا ہوں لیکن اسکی implementation کے لیے مجھے وقت نہیں مل رہا ہے۔ دوسرا راستہ یعنی کہ اوپن پیڈ کو ڈس ایبل کرنا کی آپشن فراہم کرنا نسبتاً آسان ہوگا۔ میں کوشش کروں کہ اس پر جلد کام کر سکوں۔ اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایڈٹ ایریا میں انگلش منتخب کرکے سسٹم کے کی بورڈ کے ذریعے اردو لکھی جائے۔
 

امید

محفلین
اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایڈٹ ایریا میں انگلش منتخب کرکے سسٹم کے کی بورڈ کے ذریعے اردو لکھی جائے۔

میری معلومات کے مطابق ایڈٹ ایریا میں کلک کرنے کے بعد ctrl+space استعمال کرنے سے سسٹم کے کی بورڈ کے ذریعے اردو لکھی جا سکتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
امید Ctrl+SPACE پریس کرنے سے لینگویج موڈ تبدیل ہوتا ہے۔ لہذا اس کی بورڈ شارٹ کٹ کے استعمال سے انگریزی موڈ میں جا کر سسٹم کی بورڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
میرا خیال ہے کہ نبیل بھائی اور امید صاحب نے فوری حل تو بتا دیا ہے۔ بہت بہت شکریہ! یہ پیغام اسی طریقے سے لکھ رہا ہوں۔ کی بورڈز شامل کرنےکی تجویز کے سلسلے میں انشااللہ آپ کا ہاتھ بٹاؤں گا۔ اب کم سے کم فوری جواب تو دے سکتا ہوں۔۔۔۔ تاہم پروفائل میں سہولت کا ہونامزید فائدہ مند رہے گا۔
 
Top