ناقص انتظام

بنت شبیر

محفلین
آج ہم جھولے میں بیٹھے انجوائے کر رہے تھے کہ اچانک ایک زور دار آواز آئی اور ہمارا جھولا اونچائی پر جا کر رک گیا۔ جھولے کے تقربیاََ 20 کے قریب بکس تھے ایک بکس میں تین تین لڑکیاں بیٹھ سکتی تھیں اسی لیے ہم بھی تین لڑکیاں بیٹھی تھیں۔ ہم تینوں قیاس آرائیاں کرنے لگی کہ یہ آواز کی چیز کی ہو گی اور یہ جھولا کیوں رک گیا۔ ایک نے کہاں کہیں کالج کا ٹرانسفارمر تو نہیں جل گیا ایک دفعہ ایسی ہی آواز آئی تھی تو بجلی چلی گئی تھی لیکن یہ قیاس غلط تھا۔ میں نے کہاں کہیں جھولے کا بکس تو نہیں گیر گیا ۔ اس وقت تک ہمیں کوئی خوف نہیں تھا لیکن جب تیسری نے جھولے سے نیچے جھانک کر دیکھا تو جھولے کی سیڑھیاں ٹوٹ چکی تھیں وہی سیڑھیاں جن پر چل کر ہم جھولے پر سوار ہوئی تھیں۔ بہت سی لڑکیاں ان سیڑھیوں پر کھڑی تھیں جس کی وجہ سے سیڑھیاں ٹوٹ گئی اور بہت سی لڑکیاں زخمی ہو گئی جن میں تین کی حالت بہت خراب تھی ان کو فورا ہسپتال لے کر جانا پڑا۔ یہ صورتِ حال دیکھ کر ہم تینوں بہت پریشان ہو گئیں۔ ہر طرف شروع مچ گیا اور جھولے والے ہمیں وہی پر چھوڑ کر بچیوں کے پیچھے بھاگ گے اور ہم بہت دیر تک سولی پر لٹکے رہے۔ بہت دیر کے بعد کہیں سے پرنسپل آئیں اور انہوں نے جھولے والوں کے جھولے اتارنے کا کہا لیکن ہماری طرف کسی نے توجہ نا دی اور ہم وہی پر لٹکے رہے۔ ہمارے دل میں مختلف وسوسے گردش کرتے رہے۔ ہمارا بکس سب سے اونچا تھا اور مسلسل ہوا سے ہل رہا تھا جس کی وجہ سے ہمیں بہت ڈر لگ رہا تھا۔ ہم تقربیاََ آدھا گھنٹہ سولی پر ہی لٹکے رہے۔
ہمارے کالج میں ہر بار ایسا ہی ہوتا ہے اگر کوئی فنگشن ہو تو پہلے اعلان کر دیا جاتا ہے ٹکٹ لے لو اور ٹکٹ سیل کرنے کے لیے وہ کہتے ہیں ہر چیز کی اجازت ہو گی یعنی موبائل اور کیمرہ لے کر جانے کی بھی اجازت ہو گی۔ اور آخری دن نوٹس بورڈ پر لگا دیتے ہیں کہ کوئی بھی چیز یعنی کیمرہ وغیرہ لانے کی اجازت نہیں ہے اب آخری دن ہر کوئی نوٹس بورڈ تو نہیں پڑتا۔ اگلے دن جب لڑکیاں کیمرہ اور موبائل لے کر جاتی ہیں تو ان سے ضبط کر لیا جاتا ہے اور ایک گھنٹے بعد ہی جرمانہ لے کر واپس کر دیا جاتا ہے۔ جرمانے سے یاد آیا کہ ہمارے کالج میں ہر چیز پر فائن لیا جاتا ہے۔ مثلاَ اگر کاجل بھی زیادہ لگایا ہو ا ہو تو اس کا بھی فائن ہے ۔ یعنی ذرہ ذرہ بات پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔ خیر اس بات کو تو یہی رکھتے ہیں اس پر بھی تفصیل سے لکھوں گئی۔ بات کو یہی پر ختم کرتی ہوں کہ کوئی بھی فنگشن ہو کالج کے انتظامات ٹھیک نہیں ہوتے۔​
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اوہ اللہ کرے وہ بچیاں جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔
بات تو ٹھیک کی آپ نے بہنا۔ یہ خواہ مخواہ بات بات پر فائن کرنا کسی بھی طرح ٹھیک نہیں لیکن مجھے حیرت ہو رہی ہے کاجل زیادہ لگانے پر بھی فائن!!!
 
اوہ اللہ کرے وہ بچیاں جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔
بات تو ٹھیک کی آپ نے بہنا۔ یہ خواہ مخواہ بات بات پر فائن کرنا کسی بھی طرح ٹھیک نہیں لیکن مجھے حیرت ہو رہی ہے کاجل زیادہ لگانے پر بھی فائن!!!
تاکہ ضائع نہ کیا جائے
 
شمشاد

لائبریرین
کالج والوں کو تو پیسے چاہییں اور جو انتظامات کرتے ہیں وہ ناقص انتظام کر کے پیسے بچا لیتے ہیں، اس لیے ان کو پیسے مل جاتے ہیں۔

افسوناک حادثہ ہے۔ اس کی پوری تحقیق ہونی چاہیے اور ذمہ دار افراد کو فائن کے ساتھ ساتھ سزا بھی ملنی چاہیے۔
 
بنت شبیر

محفلین
اوہ اللہ کرے وہ بچیاں جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔
بات تو ٹھیک کی آپ نے بہنا۔ یہ خواہ مخواہ بات بات پر فائن کرنا کسی بھی طرح ٹھیک نہیں لیکن مجھے حیرت ہو رہی ہے کاجل زیادہ لگانے پر بھی فائن!!!
اللہ کرے وہ بچیاں جلد سے جلد ٹھیک ہو جائیں۔ لیکن آپی میں بھی تو وہاں لٹکی رہی ہوں مجھے بھی تو حوصلہ دیں نا۔
جی ہاں آپی کاجل زیادہ لگانے پر بھی فائن ہو جاتا ہے۔ ایک دفعہ مجھے بھی ہونے لگا تھا تو میں نے کہا میڈم کاجل پھیل گیا ہے:p
 
بنت شبیر

محفلین
کالج والوں کو تو پیسے چاہییں اور جو انتظامات کرتے ہیں وہ ناقص انتظام کر کے پیسے بچا لیتے ہیں، اس لیے ان کو پیسے مل جاتے ہیں۔

افسوناک حادثہ ہے۔ اس کی پوری تحقیق ہونی چاہیے اور ذمہ دار افراد کو فائن کے ساتھ ساتھ سزا بھی ملنی چاہیے۔
چلیں پھر فائن نکالیں سزا آپ کو بعد میں دی جائے گی
 
شمشاد

لائبریرین
میں ایسے نان سٹینڈرڈ کام نہیں کرتا۔
جو بھی کرتا ہوں پکا کام کرتا ہوں، نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اللہ کرے وہ بچیاں جلد سے جلد ٹھیک ہو جائیں۔ لیکن آپی میں بھی تو وہاں لٹکی رہی ہوں مجھے بھی تو حوصلہ دیں نا۔
جی ہاں آپی کاجل زیادہ لگانے پر بھی فائن ہو جاتا ہے۔ ایک دفعہ مجھے بھی ہونے لگا تھا تو میں نے کہا میڈم کاجل پھیل گیا ہے:p
میں اپنی فرینڈ کو بتا رہی تھی آپ کے بارے میں وہ اتنا ہنسی ناں۔۔ ہم سمجھتے تھے کہ ہمارے کالج میں ہی عجیب سے رولز ہیں۔
 
بنت شبیر

محفلین
اور نہیں تو کیا۔۔لیکن بہنا ہمارے کالج میں کاجل زیادہ لگانے پر جرمانہ نہیں ہوتا۔ شکر ہے!
اس کا مجھے خرم شہزاد خرم بھائی نے ایک حل بتایا ہے۔کہ جب بھی کاجل کی وجہ سے جرمانہ ہو تو ٹیچر کو کہیں کہ وہ لکھ کر دیں کہ کاجل لگانے کی وجہ سے جرمانہ کیا جا رہا ہے۔ پھر وہ ہم پرنسپل کو بتائیں گے
 
Top