السلام علیکم عباس، آج بڑے دنوں بعد آنا ہوا اور آتے ہی ہمیں کام پکڑا رہے ہو۔ میرے خیال میں سب سے پہلے ایک سسٹم ہونا چاہیے جہاں سب اپنی خواہشات کا اظہار کرسکیں کہ وہ اس فورم میں کیا بہتری چاہتے ہیں۔ اسکے بعد ہم سے جو سکے گا کرتے رہیں گے۔ فورم میں تبدیلی لانے کے لیے اس کے کوڈ میں کچھ ردوبدل کرنا پڑتا ہے۔ یہ اس لیے اتنا آسان نہیں ہے کہ ہم نے اسے محض اردو لکھنے پڑھنے کے لیے adapt کیا ہے۔ ہمیں اس کی تمام اندرونی تفصیلات کے بارے میں علم نہیں ہے اگرچہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کچھ نہ کچھ پتا لگتا جا رہا ہے۔
سیفی، آپ کی تجویز اچھی ہے، اس پر غور کیا جائے گا اور قابل عمل ہونے کی صورت میں عمل بھی کیا جائے گا۔